فاشسٹ مودی نے انتخابات جیتنے کے لیے اپنے ہی40 فوجیوں کی جان لے لی، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ پلوامہ کے حوالے سے پہلے بھی کہہ چکے ہیں جو کہ آن ریکارڈ ہے۔ انہوں نےکہا پہلے بھی بتایا تھا کہ پلوامہ ایک ڈرامہ ہے اور فالس فلیگ آپریشن ہے جس کی آڑ میں بھارت کی کوئی چال بھی ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ واضح ہے کہ پاکستان اس خطے میں امن جبکہ ہندوتوا سوچ کی حامی مودی سرکار صرف بدامنی اور دہشت گردی چاہتی ہے۔ شاہ محمود نے کہا کہ مودی نے انتخابات میں کامیاب ہونے کے لیے اپنے ہی40 فوجی مروا دیئے جس کا مقصد صرف بھارت کے اندرونی معاملات سے نظر ہٹانا تھا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت اس خطے میں ہر شے برباد کرنے والے سپائلر کر کردار نبھا رہا ہے جس کی ساری چالیں بے نقاب ہو گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اس معاملے کا نوٹس لے اور ہمارے پیش کیے گئے ڈوزیئر کو سنجیدگی سے لے۔
India stands further exposed w/ leaked chats revealing staggering new low. Staging ‘false flag’ ops, stoking hypernationalism, unholy BJP-crony media nexus & endangering regional security. RSS-BJP rogue regime have no credibility going to any lengths to get to and stay in power.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) January 18, 2021
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے عالمی برداری کو بھیجے گئے ڈوزیئر میں واضح کیا گیا ہے کہ کس طرح بھارت دہشتگردی کو سپورٹ کر رہا ہے۔ پاکستان نے ہمشہ حالات کی بہتری کے لیے کوشش کی مگر بھارت نے بتایا کہ وہ ماحول کو مسلسل خراب رکھ کر اپنے فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے۔