سال2020 میں کس بینک کی ڈیجیٹل سروسز سب سے بہترین رہیں؟

سال2020 میں کس بینک کی ڈیجیٹل سروسز سب سے بہترین رہیں؟

پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ سروس استعمال کرنے والے افراد کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے تقریباً سبھی بینکوں نے اپنی سروسز ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مہیا کر رکھی ہیں۔ تاکہ صارف باآسانی موبائل، کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر جب چاہے ان سروسز سے استفادہ حاصل کرسکیں۔

پاکستان میں گزشتہ سال 2020 کے دوران یو بی ایل (یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ) نے بہترین ڈیجیٹل سروسز فراہم کیں جس پر صارفین نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ آنے والے وقت میں یو بی ایل پاکستان کا تیزی سے ترقی کرتا ہوا سب سے بڑا ڈیجیٹل سروسز دینے والا بینک بن جائے گا۔

یو بی ایل کو 2020 کے دوران دوسری بار اپنی بہترین سروسز کے باعث پاکستان کے بینکنگ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس بینک کے صدر شہزاد دادا کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پاکستان کا مستقبل ہیں۔

صدر یو بی ایل شہزاد دادا نے کہا کہ ہمارے گروپ نے 2020 میں کئی نئی پراڈکٹس متعارف کرائی ہیں اور مزید کئی چیزوں پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یو بی ایل کو ایک سال میں دوسرا ایوراڈ ملنا ہمارے بینکنگ سسٹم کی کامیابی اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >