پشاور کے نوجوان کی ایمانداری کے چرچے ،5ہزار پاؤنڈ اور دیگرسامان مالک کو لوٹا دیا

پشاور کے نوجوان کی ایمانداری کے چرچے ،5ہزار پاؤنڈ اور دیگرسامان مالک کو لوٹا دیا

پشاور کے نوجوان ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کی بہترین مثال قائم کردی،جمیل احسان نامی ڈرائیور نے گاڑی میں رہ جانے والے 5 ہزار پاﺅنڈ اور دیگر سامان مسافر تک پہنچا دیا۔

ٹیکسی ڈرائیور جمیل احسان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کرنسی کے ساتھ 40 ہزار روپے، پاسپورٹ، ویزہ اور ٹکٹ بھی رہ گئے تھے۔ پاسپورٹ سے پتہ معلوم کر کے مسافر کے گھر نقدی اور دیگر سامان پہنچادیا۔

مسافر منہاج علی نے ٹیکسی ڈرائیور کی ایمانداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں ایمانداری پر ڈرائیور جمیل احسان کا شکر گزار ہوں۔ ہزاروں پاؤنڈز اور روپے گم ہونے پر شدید پریشانی میں مبتلا تھا۔

پاکستانی ملک میں ہوں یا بیرون ملک اپنی ایمانداری کی مثال قائم کرہی دیتے ہیں، دوہزار انیس میں دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے مسافر کو اس کے ہزاروں ڈالر واپس دے کر سب کےدل جیت لئے تھے،اس ایمانداری پر دبئی پولیس نے ڈرائیور کو انعام دیاتھا۔

واقعہ کچھ یوں تھا کہ ڈنمارک کے ایک خاندان نے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور شفافت خان کی گاڑی میں سفر کیا اس دوان فیملی 21 ہزار ڈالر، موبائل فون اور پاسپورٹ گاڑی میں بھول کر روانہ ہوگئے۔

جس پر پاکستانی ڈرائیور نے الراشدیہ پولیس اسٹیشن میں پہنچ کر نقدی اور سارا سامان جمع کروادیا تھا، پولیس نے متعلقہ فیملی سے رابطہ کرکے ان کا سامان حوالے کیا تھا۔ جس پر خاندان نے بھی پاکستانی ڈرائیور کا شکریہ ادا کیا تھا۔

  • aik boht hi normal act, jo k taqreeban sari dunya mayn farz samj k kiya jata hay, agr hamaray haan hojaye tou TV ki brekaing news bun jati hay… yeah tou hal hay hamari imaandari ki aur phr batayn kartay hayn hum dunya fatah karnay ki…

    • بھائی اچھی باتیں اور اچھائی کی مثالیں ٹی وی میڈیا چینلز اور سوشل میڈیا پر بتانی چاہیے ھے ساری دنیا میں اسطرح کی اچھی مثالیں عوام کے سامنے لائی جاتیں ہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >