محنت مزدوری کرنے والے خود دار بچے نے بیت المال کی امداد لینے سے انکار کر دیا
کراچی، ناظم آباد کے علاقے پاپوش نگر میں سویٹس اور بیکری کی تیار اشیا بیچنے والے بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پاکستان بیت المال کی جانب سے اس بچے کو 60 ہزار روپے ماہانہ اور تعلیمی اخراجات کی مد میں امداد کی پیش کش کی گئی جسے اس بچے نے ٹھکرا دیا اور کہا کہ اسے کسی کی مدد نہیں چاہیے۔
عبدالوارث نامی 13 سالہ بچے کی سامان بیچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس نے اس بچے سے رابطہ کیا اور اس بچے کی امداد کے احکامات جاری کیے تاکہ وہ ان پیسوں سے اپنا گھر اور تعلیمی اخراجات اٹھا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ ادارے کی جانب سے اس بچے کو 60 ہزار روپے تک ماہانہ امداد فراہم کی جا سکتی ہے۔ جب کہ پالیسی کے مطابق اس کے دیگر بہن بھائیوں کی بھی مدد کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جب اس بچے سے رابطہ کر کے اسے بیت المال کی جانب سے امداد کی یقین دہانی کرائی گئی تو اس بچے نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ اسے کسی کی مدد نہیں چاہیے وہ اپنا کام خود کرے گا۔
اس حوالے سے عبدالوارث نے بھی بتایا کہ وہ خود سے محنت کرکے اپنے کام کو آگے بڑھائے گا اور اس کے لیے کسی سے کوئی مدد نہیں لے گا۔ اس بچے نے بتایا کہ اس کی عمر13 سال ہے اور وہ اپنے اس کام سے اپنے گھر میں موجود والدین اور بہن بھائیوں کی کفالت کرتا ہے۔
Iron man tawaqal zabardast
May Allah Subhanawatallah guard this boy’s emaan & support him as his finest. Ameen
Subhan Allah. Super strong character shown by this boy.
I am pretty sure people will come to this boy with trust to protect their wealth and business.
If it is true then hats off for this young brave man.
mehnat mein azmat hain kaash log zara si preshani perrona shuroo karde te hain is bache se sabaq seekha