جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے خلاف ریفرنس دائر
میڈیا رپورٹس کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے، قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف توانائی منصوبوں پر خلاف ضابطہ فنڈز جاری کرنے اور توانائی کے منصوبوں میں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
نیب کے دائر کردہ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی سندھ نے سندھ میں توانائی منصوبوں میں اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے فنڈز جاری کیے ہیں، نوری آباد پاور کمپنی، سندھ ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی میں بھی اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر نیب ریفرنس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سمیت اومنی گروپ کے سربراہ عبدالغنی مجید سمیت 17 دیگر ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے، جن کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔
Reference after Reference after reference. For god sake do some thing concrete and swift ,so that the people can see some thing happening. We are sick and tired of these bullshitt references.
Cartoon Ali Shah ka koi kuch nhi biggarr sakta, is ke Asif LAORO zardari ka kiya ukaar liyaaa ab tak.. politics ma wo na chahtay howay b sab pa bari nazar ata hai harami… 😉