وزیراعظم عمران خان کا دورہ وزیرستان،عوام کیلئے اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان
وزیراعظم عمران خان نے آج جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا اور تعمیروترقی کےمختلف منصوبوں کاآغاز کردیا، ساتھ کامیاب جوان پروگرام کاافتتاح بھی کیا،وزیراعظم نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں چیک تقسیم کیے، جبکہ ایجوکیشن سٹی کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
عمران خان کیڈٹ کالج وانا کے دوسرے فیز کا سنگ بنیاد رکھی،وزیراعظم عمران خان نے قبائلی عوام کا مطالبہ پورا کرتے ہوئے جنوبی وزیرستان میں آج سے تھری جی اور فور جی سہولت کھولنے کا اعلان کیا۔
جنوبی وزیرستان میں سرواکئی اور وانا سب ڈویژن میں سڑکوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے،پچھتر سے پچیانوے فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،
#PMIKinWaziristan pic.twitter.com/NPBQDn9CPE
— PTI (@PTIofficial) January 20, 2021
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں لاء اینڈ آرڈر کی بحالی کے لئے اقدامات،
وزیر اعظم عمران خان کی۔ جانب سے جنوبی وزیرستان میں لاء اینڈ آرڈر کی بحالی کے لئے اقدامات
امن و امان کی بحالی اور جرائم کی روک تھام کے لیے ١٣ پولیس پوسٹس کے قیام کے ساتھ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی عمارتوں کی تعمیر کے لئے ١ ارب مختص کے گئے ہیں
#PMIKinWaziristan pic.twitter.com/MAuxMeB0Wf— Insaf TV (@InsafPKTV) January 20, 2021
امن و امان کی بحالی اور جرائم کی روک تھام کے لیے تیرہ پولیس پوسٹس کے قیام کے ساتھ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی عمارتوں کی تعمیر کے لئے ایک ارب مختص کے گئے ہیں۔
پھلوں اور چلغوزوں کی پیداوار میں جنوبی وزیرستان ملک بھر میں سر فہرست ہے اس کی پروڈکشن میں بہتری کے اقدامات کئے جارہے ہیں،
پھلوں اور چلغوزوں کی پیداوار میں جنوبی وزیرستان ملک بھر میں سر فہرست ہے اس کی پروڈکشن میں بہتری کے اقدامات #PMIKinWaziristan pic.twitter.com/sD5koI5Z8Q
— Insaf TV (@InsafPKTV) January 20, 2021
پھلوں کی پیداوار میں اکہتر فیصد پروڈکشن اور چلغوزوں کی پیداوار میں پچیاسی سے نوے فیصد پروڈکشن ہورہی ہے،
تعلیم سب کے لئے ہے کہ ویژن کے تحت جنوبی وزیرستان میں طلبہ و طالبات کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولیات کے لئے ترانوے کروڑ پچاس لاکھ مختص کئے گے ہیں،
تعلیم سب کے لئے
جنوبی وزیرستان میں طلبہ و طالبات کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولیات کے لئے ٩٤ کروڑ ۵۰ لاکھ مختص کئے گے#PMIKinWaziristan pic.twitter.com/2qtay236Vj
— Insaf TV (@InsafPKTV) January 20, 2021
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی ترجیح قبائلی علاقوں کی ترقی ہے، قبائلی اضلاع میں اسکول، کالج اور یونیورسٹیز بنیں گی، وزیراعظم نے کہا کہ قبائلی علاقے کے خیبرپختونخوا میں انضمام کی بہت مخالفت کی گئی، لیکن عوام کسی انتشار کا شکار نہ ہوئے۔ وزیراعظم نے کہا ہر خاندان کیلیے ہیلتھ کارڈ کی سہولت بھی ملے گی۔
سابقہ حکمرانوں نے مخصوص علاقوں پر پیسہ خرچ کیا ملک کے پس ماندہ علاقے ہمیشہ نظر انداز ہوتے رہے تحریک انصاف حکومت وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پس ماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے#PMIKinWaziristan pic.twitter.com/1nBoH5ROLU
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) January 20, 2021
اس دوران وزیراعظم کواحساس پروگرام کےڈیجیٹل سروے پر بریفنگ دی گئی، جبکہ وانا میں مقامی قبائلی عمائدین سے ملاقات کے ساتھ ساتھ مولاخان سرائےمیں اسپتال کا افتتاح بھی کیا،وزیراعظم کے معاونین خصوصی عثمان ڈار، ثانیہ نشتر، شہبازگل ، علی امین گنڈاپور، خیبرپختونخوا کے گورنر اور وزیراعلیٰ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
پی ٹی آئی کے دعویٰ ہے کہ سابقہ حکمرانوں نے مخصوص علاقوں پر پیسہ خرچ کیا ملک کے پس ماندہ علاقے ہمیشہ نظر انداز ہوتے رہے تحریک انصاف حکومت وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پس ماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔
شاباش ہمارے وزیرستان کے بھائیو کو بہت بہت مبارک ہو۔۔۔آپ سب سے بس یہی گذارش ہے کہ ملک دشمن عناصر سے بچ کہ رہیں وہ آپ جسیے معصوم لوگوں کو آلہ کار بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔