احتساب عدالت شہباز شریف کی اہلیہ کے خلاف کارروائی روک دے،لاہور ہائیکورٹ کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کو شہباز شریف کی اہلیہ کے خلاف کارروائی سے روک دیا، وارنٹ گرفتاری پر نیب سے جواب طلب

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کے وکیل کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں احتساب عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر درخواست جمع کروائی گئی، جس پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نصرت شہباز اپنی بیماری کی وجہ سے بیرون ملک مقیم ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے احتساب عدالت میں پیشی سے استنثی کی درخواست دی، جسے احتساب عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کے وکیل کا عدالت کو بتانا تھا کہ نصرت شہباز تفتیش اور ریفرنس دائر ہونے سے پہلے کی علاج کی غرض سے بیرون ملک ہیں، جس کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتیں، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ نصرت شہباز کے وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے عدالت حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

عدالت نے نصرت شہباز کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے احتساب عدالت کو شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کے خلاف تادیبی کارروائی سے روکتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) سے وارنٹ گرفتاری پر جواب طلب کر لیا اور کیس کی مزید سماعت 8 فروری تک کیلئے ملتوی کر دی۔

  • what the hell these judges are doing. they want to fail Imran Khan Government and I can see very near future very big contradiction will happened between Government and Judiciary. which is not good for the Country.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >