بلوچ طالب علم کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو عدالت نے سزا سنا دی

بلوچ طالب علم کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو عدالت نے سزا سنا دی

کراچی یونیورسٹی کے طالب علم حیات بلوچ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو عدالت نے پھانسی کی سزا سنادی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ کی مقامی عدالت کے ڈسٹرکٹ سیشن جج تربت رفیق لانگو نے بلوچ طالب علم قتل کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے حیات بلوچ کے قتل میں ملزم فرنٹیئرکور کے اہلکار شاہد اللہ پر جرم ثابت ہونے کے بعد دفعہ 302 نافذ کرتے ہوئے ملزم کو پھانسی کی سزا سنادی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 13 اگست کو بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے آبسر میں ایف سی اہلکاروں نے کراچی یونیورسٹی کے طالب علم حیات بلوچ کو اس کے والدین کے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا سوشل میڈیا پر اس ماورائے عدالت قتل پر شدید ردعمل سامنے آیا اور ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے باقاعدہ طور رپر مہم چلائی گئی۔

پولیس نے طالب علم پرگولیاں برسانے والے ایف سی اہلکار کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >