دوسری شادی پرپہلی اور دوسری بیوی آمنے سامنے،شوہرکی مونچھیں اور بھنوئیں مونڈدیں

رحیم یار خان: دوسری بیوی کا بھائیوں کے ساتھ مل کر شوہر پر تشدد، مونچھیں اور بھنوئیں مونڈ دیں۔

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے ظاہر پیر تھانے کی حدود میں واقع اڈہ مسن کے قریب دوسری بیوی کا پتہ چلنے پر پہلی بیوی آپے سے باہر۔۔ پہلی بیوی نے اپنی رشتہ دار خواتین کے ہمراہ دوسری بیوی کے گھر پر دھاوا بول دیا اور شوہر کی دوسری بیوی کو کھینچ کر گھر سے باہر لے گئیں اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے جبکہ اہل علاقہ چھڑوانے کی کوشش کرتے رہے۔

پولیس نے دوسری بیوی کی شکایت پر پہلی بیوی اور اسکے بھائیوں کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔

بات یہاں پر ہی ختم نہیں ہوئی نوجوان کی دوسری بیوی نے بھی اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی مونچھیں اور بھنوئیں مونڈ کر اس کے چہرے کا حلیہ بگاڑ دیا۔

دوسری بیوی اور اس کے بھائیوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے اور چہرے کا حلیہ بگاڑنے جانے پر شہری دادرسی کے لیے ظاہرپیر تھانے میں شکایت لے کر گیا اور پولیس کو بتایا کہ میری دوسری بیوی نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر مجھ پر تشدد کرکے میرا یہ حلیہ بنا دیا ہے۔

متاثرہ شہری کی جانب سے پولیس کو درج کروائی گئی ایف آئی آر میں موقف اپنایا گیا ہے کہ میری 6ماہ قبل خاتون سے دوسری شادی ہوئی تھی، جب کہ مجھ سے دوسری شادی کرنے والی خاتون پہلے سے کسی اور کے نکاح میں تھی جس کا معاملہ میں نے اس کے گھر والوں کے سامنے اٹھایا تو انہوں نے مجھے نشہ آور چیزیں میرے چہرے کا حلیہ بگاڑ دیا اور مجھے مارا بیٹا۔

پولیس نے متاثرہ شہری کی دوسری بیوی اور اس کے بھائیوں کے خلاف بھی مقدمات درج کرلئے اور نوجوان پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، تاہم تحقیقات کے دوران دونوں فریقین کا مؤقف سننے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>