نومنتخب امریکی حکومت نے پاکستان سے تعاون بڑھانے کا عندیہ دیدیا

نومنتخب امریکی حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو کس طرح دیکھتی ہے؟

امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے سیکرٹری دفاع کے طور پر نامزد کیے جانے والے جنرل لوئیڈ آسٹن نے بتایا کہ وہ افغان امن سے متعلق پاکستان کے کردار کو اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں اور اس امن میں خرابی پیدا کرنے والے کرداروں کو قابو میں رکھنے کی پالیسی رکھتے ہیں۔

جنرل لوئیڈ آسٹن نے امریکی میڈیا سے آئندہ دفاعی پالیسی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بطور سیکریٹری دفاع توثیق ہونے کی صورت میں امریکا کی خواہش پر افغان امن عمل میں بہترین کردار ادار کرنے والے پاکستان سے بہتر تعلقات استوار کیے جائیں گے انہوں نےبھارت سے متعلق کہا کہ خطے میں بدامنی پیدا کرنے والے کرداروں کو قابو میں رکھا جائے گا۔

جنرل آسٹن نے اس بات کی تائید کی کہ مستقبل میں اس خطے کے کسی بھی سیاسی تعلق میں پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔ پاکستان نے نہ صرف امریکی خواہش پر افغان امن کیلئے بھرپور کوشش کی بلکہ اپنے ملک میں موجود کالعدم جماعتوں جیسے جیش محمد اور لشکر طیبہ کے خلاف بھی کارروائیاں کیں جو کہ وقت کی اہم ضرورت تھی۔

نامزد امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے دفاعی تعلقات کو بھی بہتر کیا جائے گا اور اس سلسلے میں انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن فنڈ کے تحت پاکستان کے اعلیٰ عسکری افسران کی تربیت کے لیے بھی پروگرام شروع کیے جائیں گے۔ آئی ایم آئی ٹی کے تحت دیگر ممالک کی افواج کے افسران کو امریکا کی طرز پر تعلیمی و تربیتی مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ جنرل لوئیڈ آسٹن سابق امریکی صدر اوباما کے دور حکومت کے دوران مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کےکمانڈر تھے اور انہیں موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن نے 7 دسمبر کو اپنی حکومت کے سیکرٹری دفاع کے طور پر نامزد کیا تھا۔

  • bhai kio apni favor main twist de rhay ho mene suna hai usne kya bola hai, english nhi ati shayad ap logon ko, usne pakistan ki karwaiyon ko "not enough” matlab ke kafi nahi hai kaha hai or pakistan se do more ka mutalba kya hai. us bande ke baray main likha hai ap logon ne ke mashriq e wusta main american fouj ke commander thay, halanke asal main jo likhna chahiye tha wo ye ke isne iraq war main serve kya tha, please iski history parh kar article durust karain


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >