امریکا کے نئے صدر جوبائیڈن کی حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کس نے کی ؟

امریکا کے چھیالیسویں صدر نے صدارت کا حلف اٹھا لیا ہے، تقریب حلف برادری میں پاکستان کی نمائندگی امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد خان نے کی،ٹوئٹر پر انہوں نے کیپیٹل ہِل کے سامنے بنائی گئیں تصاویر شیئر کیں اور تقریبِ حلف برداری کے حوالے سے بتایا۔

انہوں نے کہا کہ کیپیٹل ہِل میں امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کی حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں،تاریخی اور روایات سے بھرپور تقریب کا مشاہدہ کرنا قابلِ فخر ہے۔

سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے پہلے ہی وائٹ ہاؤس چھوڑ کر چلے گئے، وہ 150 سالہ امریکی تاریخ میں پہلے امریکی صدر ہیں جنہوں نے نئے آنے والے صدرکی تقریبِ حلف برداری میں شرکت نہیں کی۔

دوسری جانب عالمی رہنماؤں کی جانب سے جوبائیڈن کو مبارکباد دی جارہی ہے،وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور امریکا کے مضبوط تعلقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے جوبائیڈن کو مبارکباد دی، اور کہا کہ امید ہے دونوں ممالک کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات مضبوط ہونگے،پاکستان اور امریکا مل کر کرپشن کے خاتمے اور ماحولیاتی چیلنجر کا مقابلہ کریں گے ۔۔ دونوں ممالک خطے اور پوری دنیا میں امن کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ وہ بائیڈن کے ساتھ بہترتعلقات کے خواہشمند ہیں، ہمارے اہداف ایک جیسے ہیں اور ہماری اقوام ان کے حصول کے لئے مل کر کام کریں گی، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مبارکباد دیتےہوئے کہا ہم قریبی دوست ، شراکت دار اور اتحادی ہیں۔

یورپی کونسل اور یورپی کمیشن کے صدور نے کہا یورپ ایک نئی شروعات کے لئے تیار ہے۔ اب وقت آگیا ہے یورپی یونین اور امریکا کے تعلقات کو نئے سرے سے بحال کریں ،اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے ویڈیو پیغام میں بائیڈن سے دونوں ممالک کے مابین دیرینہ اتحاد کو “مضبوط” بنانے پر زور دیا۔

پوپ فرانسس نے بائیڈن پر زور دیا کہ وہ پوری دنیا میں “مفاہمت اور امن” کو فروغ دیں۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس “امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات” کی کوشش کرے گاروحانی نے کہا ، “ہم (بائیڈن انتظامیہ) سے توقع کرتے ہیں کہ وہ قانون اور وعدوں کی طرف لوٹ آئیں ، اور اگلے چار سالوں میں ، اگر ہو سکے تو ، پچھلے چار سالوں کے داغوں کو دور کرنے کی کوشش کریں۔a

  • اچھی شروعات ہیں دعا ھے اور آمید ھے تمام دنیا کے ممالک 2021 سے مل جل کر دنیا کے لئے امن و امان اور تجارت کے لئے کوششیں تیز کریں گے خاص کر اقوام متحدہ کشمیر اور فلسطین کی عوام کو بھی انصاف فراہم کرے گی اور کرونا وائرس کا بھی مستقل حل تلاش کر لے گی۔ انشاءاللہ

  • It’s great start the year 2021 , hopefully it’ll counting in the future bring peace ,love, justice for all humanity specially the people of Kashmir and palastine suffering from long time. The UNO needs to start work ASAP constructively and firmly to solve the issues of Kashmir and palastine accordingly.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >