بھٹو خاندان میں خوشیوں کے شادیانے :بختاور بھٹو کی شادی کی تیاریاں

بلاول ہاؤس کراچی میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی بختاور کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی لاہور کے تاجر محمود چوہدری سے رواں ماہ ہورہی ہے، اس حوالے سے 24جنوری کو بلاول ہاؤس کراچی میں میلاد کا انعقاد کیا گیا ہے.

بختاور بھٹو کی رسم حنا 27 جنوری، نکاح 29 جنوری جب کہ استقبالیہ 30 جنوری کو کراچی میں ہوگا۔بختاور بھٹو زرداری نے مہندی، نکاح ،ولیمے کی تقاریب کے لئے خصوصی ملبوسات ڈیزائن کرائے ہیں، تاہم کورونا صورتحال کے باعث شادی کی تقریب میں محدود کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آصف زرداری اور بے نظیر بھٹو کے 3 بچے ہیں جن میں سے بختاور کا دوسرا نمبر ہے۔ ان کی منگنی 27 نومبر 2020 کو کراچی میں ہوئی تھی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >