گوجرانوالہ میں شوہر نے بیوی اوراپنے 4 بچے ڈنڈوں کے وار سے قتل کردیا
گوجرانوالہ میں ماں اور4بچے ڈنڈوں کے وار سے قتل۔۔قاتل شوہر ہی نکلا۔۔ بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا اور بچوں کے اٹھنے پر انہیں بھی قتل کردیا
گوجرانوالہ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ماں اور چار بچوں کو ڈنڈوں سے مار مار کر قتل کردیا گیا،پولیس کے مطابق خاتون کا شوہرگھر میں موجود نہیں تھا، واقعے کی تحقیقات جاری ہے
واقعہ تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع علاقے ڈوگرانوالہ میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون اور 4 بچوں کی لاشیں ملی ہیں، واقعہ گزشتہ رات کا ہے، اہل محلہ نے صبح گھر سے باہر خون بہنے پرپولیس کو اطلاع دی۔
گوجرانوالہ کے علاقے ڈوگر انوالہ میں ماں اور 4 بچوں کاقاتل باپ نکلا #GNN #GNNUpdates #Gujranwala pic.twitter.com/sklAeh6RSo
— GNN (@gnnhdofficial) January 21, 2021
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کئے جانے والے بچے مقتول خاتون کے ہی ہیں، چاروں بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان ہیں اور انہیں الگ الگ لے جا کر سر پر ڈنڈے مار کر قتل کیا گیا ہے، مقتول خاتون کا شوہر اس کے ساتھ رہنے کے بجائے دوسرے گاؤں میں رہتا تھا، لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
گوجرانوالہ میں خاتون اور اس کے چار بچوں کے قتل کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، مقتولہ خاتون کا شوہر عمران ہی ملزم نکلا۔
گوجرانوالہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات#GNN #GNNUpdates #Gujranwala pic.twitter.com/tatALGExQc
— GNN (@gnnhdofficial) January 21, 2021
پولیس کے مطابق حراست کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا، اور بچوں کےاٹھنے پر انہیں بھی قتل کردیا۔
اس سے قبل گوجرانوالہ میں بیوی نے دیور کے ساتھ مل کر خاوند کو قتل کر دیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ قلعہ دیدار سنگھ میں شوہر کو بیوی اور بھائی کے ناجائز مراسم کا علم ہوا تو بیوی نے دیور کے ساتھ مل کر خاوند کو قتل کر ڈالا، مقتول دو بچوں کا باپ تھا،واقع تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ محلہ محمد پورہ میں پیش آیا تھا۔
پنجاب میں آئے روز قتل کے واقعات رونما ہوتے ہیں،گزشتہ ہفتےپنجاب کے ضلع بہاول نگر میں ایک شخص نے شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا تھا،ڈی ایس پی زبیر بنگش کے مطابق واقعہ مہار شریف میں پیش آیا تھا،جہاں شادی سے انکار کرنے پر ایک شخص نے خاتون کو مشروب میں مبینہ طور پر زہر ملا کر پلا دیا اور اسے قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا،مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ، خاتون کی 5 سال قبل شادی ہوئی تھی اوراس کے 2 بچے تھے۔
very tragic and alarming incident..