شیخ رشید کا مزید نادرا دفاتر کھولنے اور مفت شناختی کارڈ فراہم کرنے کا اعلان

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا مزید نادرا دفاتر کھولنے اور مفت شناختی کارڈ فراہم کرنے کا اعلان

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کراچی میں نادرا کے میگا سینٹر کا دورہ کرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے ملک کے تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں نادرا کے دفاتر کھولے جائیں گے، جس سے لوگوں کی مشکلات میں کمی آئے گی۔

وزیر داخلہ کا کراچی میں نادرا کے تین مزید میگا سینٹر کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تین سو نئی موبائل وین تیار کر رہے ہیں، جو لوگوں کے پاس جا کر ان کو سروسز فراہم کریں گے جبکہ ایک لاکھ افراد کو یومیہ کی بنیاد پر مفت شناختی کارڈ جاری کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر شیخ رشید کا ٹرانسپورٹ سے متعلق کہنا تھا کہ شناختی کارڈ کی طرز پر پاسپورٹ میں نئی چپ لگانے جا رہے ہیں اور پرانی فیس میں ہی پاسپورٹ کی مدت بڑھا کر 10 سال کر رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا فارن فنڈنگ کیس اور اپوزیشن کے لانگ مارچ پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہہ رہا ہوں کہ فارن فنڈنگ کیس پانامہ 2 بنے گا، لانگ مارچ کے حوالے سے اگر اپوزیشن ہمارے ساتھ تعاون کرے گی تو ہم بھی اپوزیشن کے ساتھ تعاون کریں گے۔

شیخ رشید احمد کا پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمن اور مریم نواز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میڈیا کو بتانا تھا کہ آنے والے دنوں میں فضل الرحمن اور مریم نواز کی مزید جائیدادیں نکلنے والی ہیں اور میں ابھی سے ان کو آگاہ کر رہا ہوں کہ جو معاملات انہوں نے شروع کیے ہیں یہ سب ان کے اپنے ہی گلے پڑنے والے ہیں۔

  • This mindset of “muft” stuff and services should be changed gradually. Only exceptional need-based cases should be treated free otherwise no money and revenue will be generated and systems/ services won’t improve.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >