براڈشیٹ اسکینڈل: جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید انکوائری کمیٹی کے سربراہ مقرر
حکومت نے براڈ شیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اس حوالے سے اپنے ایک پیغام میں اس تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "براڈشیٹ معاملے کی انکوائری کمیٹی کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید ہوں گے”.
براڈ شیٹ معاملہ پر انکوائری کمیٹی کے سربراہ جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ ہونگے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) January 21, 2021
اس تقرر کی خبر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی دی اور اپنی ٹویٹ میں کہا کہ "وزیراعظم نے جسٹس عظمت سعید کو براڈشیٹ معاملے کی انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا ہے. کمیٹی کے باقی ممبران کا تقرر عظمت سعید کی. مشاورت سے کیا جائے گا”.
وزیر اعظم عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا ہے، کمیٹی کے باقی ممبران کا تقرر جسٹس عظمت سعید کی مشاورت سے کیا جائیگا۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 21, 2021
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے منگل کے روز ایک ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی تھی، اور کمیٹی کو تحقیقات کیلئے 45 دن کا وقت دینے کا فیصلہ کیا تھا.
right person for the right job.. it will further expose sharif mafia..
Great news of the day 😉
ثاقب نثار کو بنا دیتا نیازی
Learn a new name now i.e. Azmat saeed. tell qatri naani and her sister bilawal to start yelling imran Khan ki azmat per nisar