انفارمیشن ٹیکنالوجی مصنوعات کی برآمدات میں40 فیصد اضافہ
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے بتایا کہ مالی سال 21-2020 میں آئی ٹی مصنوعات کی برآمدات میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ قابل تحسین ہے۔
سید امین الحق نے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تادسمبر) کے دوارن انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) جن میں ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز بھی شامل ہیں ان کی برآمد سے پاکستان کو 958 ملین ڈالر کی ترسیلات زر حاصل ہوئیں جو کہ پاکستانی ڈیڑھ کھرب روپے سے بھی زائد بنتی ہیں۔
I’m proud to announce that ICT export remittances have surged to US $958M at a growth rate of 40% during July-Dec FY of 2020-21, in comparison to US $684M during July-Dec FY of 2019-20.
This is the highest growth rate for the FY 2020-21 (July-Dec). Well done, IT industry. pic.twitter.com/zKnbeVY0cW
— Syed Aminul Haque (@SyedAminulHaque) January 21, 2021
پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نے بھی اس حوالے سے بتایا کہ جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کی نسبت 40 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
یاد رہے کہ آئی ٹی مصنوعات کی برآمد میں بہتری کے حوالے سے مشیر تجارت نے برآمد کنندگان سے کہا تھا کہ برآمد کنندگان اپنی مصنوعات کو بہتر طریقے سے پیش کریں اور مسائل کے حوالے سے وزارت تجارت کو آگاہ کریں۔ ان کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
Inshallah Pakistan to stand on its feet sooner than expected.
keep eye on it mafia dont use this platform for money laundaring