سابق سی سی پی او لاہورکی جانب سے بلیک لسٹ کیے گئے ایس ایچ اوز کیلئے خوشخبری

سابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے کئی علاقوں میں تعینات ایس ایچ اوز کو مختلف الزامات کی بنیاد پر بلیک لسٹ کر دیا تھا جن کے حوالے سے موجودہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے نئے احکامات جاری کر کے سب کو بحال کر دیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 13 ایس ایچ اوز کو بلیک لسٹ سے ہٹا کر ان سے دوبارہ کام لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہیں اب جنرل ڈیوٹی سے ہٹا کر انوسٹی گیشن اور سی آئی اے میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔

بلیک لسٹ کے بعد دوبارہ بحال ہونے والے انسپکٹراحمد، انسپکٹر یوسف بٹ، انسپکٹر علی اجود، انسپکٹر فاروق اصغر اعوان اور سب انسپکٹر نسیم خان، سب انسپکٹر امجد جاوید، سب انسپکٹر عمران قمر پڈانا، سب انسپکٹر محمد ندیم، سب انسپکٹر ندیم خالد اور سب انسپکٹر دیس محمد کو انوسٹی گیشن کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

ان پولیس افسران کو جب بلیک لسٹ کیا گیا تھا تو پولیس ترجمان نے بتایا تھا کہ کرپشن، اختیارات کا غلط استعمال اور جرائم پیشہ افراد سے روابط پران ایس ایچ اوز کو بلیک لسٹ کیا گیاہے۔ بلیک لسٹ ایس ایچ اوز کو آپریشنز، انویسٹی گیشن اور سکیورٹی ونگ میں کبھی تعیناتی نہیں ملے گی اور نا ہی ان کو کبھی ایس ایچ او تعینات کیا جائے گا۔

          • آپ سب لوگ انتظار کریں اس ملک کے قانون اس قابل نہیں رہ گئے کہ کسی مجرم کو سزا دی جا سکے.
            بدمعاشوں نے جھنن اس ملک اور قوم کا سٹینس کیا ہے وہاں قانون کو بھی لولا لنگڑا کر گئے ہیں.
            سینٹ کے الیکشن کے بعد انشاءاللہ حالات بدلنا شروع ہو جائیں گے.

            آپ تو ابھی سے گھبرا گئے ہیں.

            تھوڑا سا تو حوصلہ کر لیں چالیس سال سوے رہے ہیں.

            .


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >