خیبر پختونخوا میں زیتون کی کاشت کا بڑا منصوبہ، کتنے ارب کلو زیتون پیدا ہو گا ؟

سبر سبز انقلاب کی جانب خیبرپختونخوا نے ایک اور اہم قدم بڑھا لیا اور صوبے میں بڑی مقدار میں زیتون کی کاشت کا بڑا منصوبہ بنا لیا جس کے تحت صوبے میں سالانہ7 ارب کلو خوردنی زیتون کی پیداوار کا امکان ہے۔

اس حوالے سے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے بتایا کہ اب کے پی حکومت صوبے میں بڑے پیمانے پر زیتون کی کاشت کا آغاز کرنے جا رہی ہے جس کے تحت صرف ضلع دیر میں زیتون کی اچھی نسل کی 5 اقسام کاشت کی جا سکیں گی۔

گورنر کے پی نے بتایا کہ  قبائلی اضلاع میں جنگلی زیتون کے 3 کروڑ 60 لاکھ درخت جبکہ صوبے میں مجموعی طور پر زیتون کے 7 کروڑ درخت موجود ہیں۔ جب کہ باقاعدہ کاشت سے زیتون سے سالانہ 14 ارب روپے تک آمدن ہوسکتی ہے

شاہ فرمان نے بتایا کہ  صوبے کے بارانی علاقوں میں 30 کروڑ نئے پودے اور خوردنی زیتون کے 40 لاکھ پودے پشاور کے مختلف علاقوں میں لگائے جا سکتے ہیں۔ جنگلی زیتون میں اعلیٰ کوالٹی کی قلمکاری کی جائے گی او خوردنی زیتون کے منصوبے کی دیکھ بھال اور دیگر امور محکمہ ذراعت کے ذمہ ہوگا۔  محکمہ ذراعت کے اہلکار زمین کے معائنہ کے بعد زیتون کی قسم تجویز کریں گے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ زیتون کی کاشت کی حوصلہ افزائی کے لئے حکومت زیتون کا پھل خریدے گی۔ خوردنی زیتون منصوبہ کی کامیابی سے بیروزگار اور غربت کا خاتمہ ہوگا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>