قائد اعظم محمد علی جناح کے نام کی تختی لندن میں کہاں اور کیوں لگائی گئی ہے؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر "وزارت خارجہ پبلک ڈپلومیسی” کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک تاریخی عمارت اور اس پر لگی ہوئی تختی کی تصویر شئیر کی گئی ہے، جس پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نام کے ساتھ ان کی تاریخ پیدائش اور تاریخ وفات بھی درج ہے۔
وزارت خارجہ پبلک ڈپلومیسی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی قائد اعظم محمد علی جناح کے نام کی تختی کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح سن 1890 کی دہائی کے آخر میں لندن چلے گئے اور لندن میں انہوں نے جہاں قیام کیا وہاں موجود ایک مکان پر ایک تختی لگی ہے جس کے مطابق قائد اعظم وہاں 1895 تک رہائش پذیر تھے۔
Today’s #FootprintFriday celebrates founder of Pakistan, Quaid e Azam, Mohammed Ali Jinnah. He is commemorated with a blue plaque in London, placed in Holland Park where he lived in 1895 while reading law as youngest member of subcontinent to be called to the bar at 19. pic.twitter.com/Zkaw20Cbdc
— Foreign Minister's Public Diplomacy 🇵🇰 (@FMPublicDiploPK) January 22, 2021
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تاریخی عمارت جہاں پر قائد اعظم محمد علی جناح نے 1890 سے لے کر 1895 تک قیام کیا تھا کی اور اس پر لگی ہوئی تختی کی تصویر کو اب تک سینکڑوں افراد دیکھ اور پسند کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے ہائیڈل برگ میں واقع اس تاریخی مکان کی بھی تصویر شئیر کی گئی تھی جہاں پر عظیم مفکر اور شاعر محمد اقبال 1907 میں رہائش پذیر تھے۔
It’s #FootprintFriday, celebrating Allama Iqbal, 🇵🇰 national philosopher & poet in Heidelberg🇩🇪 where he read Phil, Lit & German. In Heidelberg a bank of Neckar named after him, plaque erected & monument on which his poem Aik Sham Darya e Neckar Heidelberg ke kinare par, etched pic.twitter.com/e2JMYYHpmA
— Foreign Minister's Public Diplomacy 🇵🇰 (@FMPublicDiploPK) January 15, 2021
Quaid e Azam was a true leader, May Allah grant him the highest ranks in Jannah.