چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے کی حمایت کر دی

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے کی حمایت کر دی

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ میں بطور چیئرمین سینیٹ صدارتی ریفرنس پر اپنا جواب جمع کروا دیا ہے، جس میں چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کروانے کی حمایت کی ہے۔

چیئرمین سینیٹ کا سپریم کورٹ میں اپنے جمع کروائے گئے جواب میں کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق آئین خاموش ہے، جس کی تشریح کرنا خالصتاً سپریم کورٹ کا کام ہے، جس پر سپریم کورٹ کو اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے خاموش آئین کی تشریح کرنی چاہیے۔

صادق سنجرانی کا جمع کروائے گئے اپنے جواب میں مزید کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ سینیٹ کے انتخابات شفاف ہونے چاہیئں، لہذا اوپن بیلٹ کے ذریعے شفاف سینیٹ انتخابات وسیع تر قومی مفاد میں ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس میں بطور چیئرمین سینیٹ اپنے جمع کروائے گئے جواب میں مزید کہنا تھا کہ پارٹی کی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والے کو اس کا اقرار کرتے ہوئے اس کے نتائج کا سامنا کرنا چاہیے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>