چشتیاں: رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی، شادی والا گھر ماتم کدہ میں بدل گیا
چشتیاں: رواں سال کی سب سے بڑی 2 کروڑ کی ڈکیتی، شادی والا گھر ماتم کدہ میں بدل گیا۔
خبر رساں ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب کی تحصیل چشتیاں میں ممبر صوبائی اسمبلی ممتاز مہاروی کے بھائی کے گھر میں اسلحہ سے لیس مسلح ڈاکوؤں کی جانب سے رواں سال کی سب سے بڑی دو کروڑ کی ڈکیتی کی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈکیتی کے دوران چار مسلح ڈاکوؤں نے چار گھنٹے تک گھر والوں کو یرغمال بنائے رکھا اور تسلی کے ساتھ واردات کے دوران گھر کے کچن میں چائے بنا کر بھی پیتے رہے۔
چار گھنٹے کی ڈکیتی کی واردات میں مسلح ڈاکو 147 تولہ سونا، تین کلو چاندی اور بیس لاکھ کے قریب نقدی سمیت گھر کا قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے، اہل خانہ کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی کے بھائی کے گھر چند روز بعد بیٹی کی شادی تھی، جس کے جہیز کا قیمتی سامان بھی ڈاکو ساتھ لے گئے ہیں۔
دوسری جانب ممبر صوبائی اسمبلی ممتاز مہاروی کے بھائی کے گھر ہونے والی دو کروڑ کی ڈکیتی کی خبر ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام شواہد اکٹھے کر لئے ہیں، اس حوالے سے ڈی پی او بہاولنگر کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور جلد واردات کرنے والوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
147 tola gold is over 1.5 crore. I bet this family never declared this in their tax returns. Police (whose salary is paid from taxes) should not help them recover their loss.
haram ka mal ta. easy come n easy go..
147 tola sona .. seems like inside job
Definitely, someone informed to robbers.
Very sad guys
please
Don’t get into this arguments how he earned either paid tax or not but its absolutely sad that some bastard entre your home harras womens kids and take away their belongings its very sad family will be in shock.
One solution if these crook bastard get caught.
Just stand them in a line and execute them like Hitler did in Germany shoot them in their head.
Teach the other fucking Robers.
Sad and my condolences to the victims.
Agreed but those are youthias, that is how they talk. Their leaders also talk like that and youthias worship their leaders.