تین شادیاں کرنے والا شخص پہلی بیوی کے ہاتھوں قتل
کراچی میں تین شادیاں کرنے والے شخص کو اس کی پہلی بیوی نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائداعظم کالونی کے رہائشی ولی محمد کو اس کی پہلی بیوی جسے وہ طلاق دے چکا تھا ، نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں سابقہ بیوی نے شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔۔#Karachi pic.twitter.com/6xN7m69YdG
— GNN (@gnnhdofficial) January 22, 2021
پولیس کے مطابق مقتول ولی محمد نے تین شادیاں کی تھیں، اس کی پہلی بیوی طلاق لے چکی تھی مگر وہ بھی ولی محمد کی باقی دونوں بیویوں کے ہمراہ اسی مکان میں رہتی تھی۔
2013 میں طلاق لینے والی ولی محمد کی پہلی بیوی نے گھر میں کسی جھگڑے کے دوران فائرنگ کردی جس سے ولی محمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمہ کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے اور تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
This is what happens when people do multiple marriages.