ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے ہیں، جس کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی میں 0.32 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 8 کی قیمتوں میں کمی اور 24 اشیا ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے جن اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ان میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 8 روپے 44 پیسے، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 23 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 97 پیسے، ڈھائی کلو برانڈڈ گھی کی قیمتوں میں 20 روپے اور 5 لیٹر کھانے کے برانڈڈ تیل کی قیمت میں 35 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے کچھ اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی ہے، ان میں ٹماٹر فی کلو 11 روپے 13 پیسے، فی درجن انڈے 13 روپے 40 پیسے، چینی 1 روپے 24 پیسے اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 روپے سستا ہوا جبکہ ایل پی جی گھریلو سلنڈر، آلو، لہسن اور جلانے کی لکڑی بھی سستی ہوئی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>