کیا اسٹیٹ بینک نے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کی کم ازکم حد ایک ہزار کر دی ہے؟
سوشل میڈیا اور سیلولر نمبروں پر آج کل کچھ پیغامات وائرل ہو رہے ہیں جن میں بینک صارفین یا اکاؤنٹ ہولڈرز سے کہا جا رہا ہے کہ بذریعہ اے ٹی ایم پیسے نکلوانے کی کم از کم حد ایک ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے اور اس سلسلے میں صارفین سے ان کا ڈیٹا طلب کیا جاتا ہے۔
اس مقصد کے لیے لوگوں کو مختلف نمبروں سے پیغامات بھی موصول ہو رہے ہیں جبکہ ایک گروہ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے مہم چلا رہا ہے، اس کے متعلق خبر تھی کہ 23 جنوری سے اس نئی پالیسی کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔
اسٹیٹ بینک پاکستان نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی بینک نے اس حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔
1/2 SBP categorically rejects the false message making rounds on social media, attributing to it that ATM cash withdrawal limit is restricted to Rs. 1,000.
— SBP (@StateBank_Pak) January 22, 2021
2/2 SBP does not put any limit on ATM withdrawal limit. Banks decide about such limits.
— SBP (@StateBank_Pak) January 22, 2021
ترجمان اسٹیٹ بینک عابد قمر نے کہا کہ اس حوالے سے اگر کوئی پیغام یا خبر وائرل ہے تو وہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔ انہوں نے ایسے پیغامات موصول کرنے والوں کو انہیں نظر انداز کرنے کا مشورہ دیا۔
دوسری جانب مختلف بینکوں نے بھی اپنے صارفین کو آگاہی اور فراڈ سے متنبہ کرنے کے میسجز کرنا شروع کر دیے ہیں۔
May be this news is true