شبر زیدی کا حکومت کو 5000 کا نوٹ ختم کرنے کا مشورہ

شبر زیدی کا حکومت کو 5000 کا نوٹ ختم کرنے کا مشورہ

سابق چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی نے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت یکم جولائی سے5000 والے نوٹ ختم کرنے کا اعلان کرے، انہوں نے کہا کہ بڑے نوٹوں کی بندش میں رکاوٹ بننے والوں کو اس کے غلط استعمال کے بارے میں پتہ نہیں ہے۔

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے حکومت کو یہ مشورہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری ٹویٹ میں دیا ہے، شبر زیدی کا اپنے جاری ٹویٹ میں کہنا تھا کہ "حکومت یکم جولائی سے 5000 کا نوٹ بند کر دے، حکومت دو ماہ پہلے ہی 5000 کا نوٹ ختم کرنے کا اعلان کرے۔

 

سابق چیئرمین ایف بی آر کا اپنے جاری ٹویٹ میں کہنا تھا کہ "حکومت کو ٹرانزیشن کیلئے پہلے سے ہی منصوبے کا اعلان کرنا چاہئے، جو لوگ بھی بڑے نوٹوں کی بندش میں رکاوٹ بن رہے ہیں انہیں اس کے غلط استعمال کا اندازہ بھی نہیں ہے، کچھ لوگ حکومت کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے بھی ایسا کرنے سے روکتے ہیں۔

یاد رہے کہ سابق چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی نے رواں ماہ کے آغاز پر بھی کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت ٹھیک کرنے کا واحد حل پانچ ہزار کا نوٹ بند کرنا ہے، اگر مارکیٹ سے پانچ ہزار کا نوٹ بند کر دیا جائے گا تو اس سے مہنگائی میں بھی کمی آنے کی توقع ہے۔

  • we support Shabr Zaidi cos he is honest person his suggestion to stop 5000 Rs would be good decision for Pakistan ,UK is far big economy then Pakistan they had biggest currency note is 50 pound which is very rarely floating in the market.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >