مولانا فضل الرحمن کے بھائی اور داماد کونیب نے طلب کرلیا

نیب نے غیرقانونی اثاثوں سے متعلق انکوائری میں مولانا فضل الرحمن کے داماد اور بھائی کو طلب کرلیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو نے غیرقانونی اثاثوں سے متعلق انکوائری میں جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے داماد فیاض علی کو 28 جنوری کو طلب کرلیا ہے، نیب کی جانب سے فیاض علی کو طلبی کا "کال اپ” نوٹس بھجوا دیا گیا ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

نیب خیبرپختونخوا کے اعلامیے کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو سال2007 میں غیر قانونی طورپرپروونشل مینجمنٹ سروس میں شامل کیاگیا۔نیب نے سابق چیف سیکرٹری صاحبزادہ ریاض نور، سابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ صاحب جان اور سابق سیکرٹری گورنر احمد حنیف اورکزئی کو بھی طلب کیا ہے جب کہ ان تمام افراد کو 27 اور 28 جنوری کو پشاور دفتر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا نیب نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے داماد فیاض علی کو پشاور میں بیورو کے مقامی دفتر میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (سی آئی ٹی) کے سامنے پیش ہونے اور اثاثوں کے بارے میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

نیب پشاور بیورو کے مقامی دفتر نے اپنے جاری نوٹیفیکیشن میں مولانا فضل الرحمن کے داماد کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ نوٹس کی تعمیل نہ کر سکے تو ان کے خلاف قومی احتساب آرڈیننس (این اے او) 1999 کے تحت کارروائی کی جائے گی، لہذا انہیں بحیثیت پاکستانی شہری نوٹس کی تعمیل کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونا چاہیے۔

فضل الرحمن کے داماد فیاض علی کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی کو این اے او کی دفعات کے تحت مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر کے کسی جرم کے بارے میں معلوم ہوا ہے، ان کے خلاف بدعنوانی اور آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے بارے میں انکوائری جاری ہے۔

دوسری جانب جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حاجی غلام علی کا میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے بیٹے فیاض علی کو نیب کی جانب سے کوئی نوٹس موصول نہیں ملا، انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی 2001 میں میرے بیٹے کو بدعنوانی کے جعلی کیس میں گرفتار کیا تھا، جس میں ایک کچھ نہ پیدا ہونے پر عدالت نے میرے بیٹے کو باعزت بری کردیا تھا۔

  • کیا نیب پیزے والے کو بلائے گا۔ کیا نیب اس نیازی چور کو بھی طلب کرے گا جس نے تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ مارا اور الیکشن چوری کیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >