شیخوپورہ :نوبیاہتا دلہن سے اجتماعی زیادتی کے 2 مفرور ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک


شیخوپورہ میں اجتماعی زیادتی کے 2 مفرور ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

شیخوپورہ میں دوران ڈکیتی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے دو ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک ملزمان بھائی تھے اور گزشتہ رات ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں پولیس حراست سے فرار کروایا تھا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے بتایا کہ پولیس حراست سے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر کی موثر ناکہ بندی کی گئی تھی اور سرچ آپریشن بھی جاری تھا،تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ اعوان بھٹیاں میں پولیس ناکہ پر مشکوک جانتے ہوئے ملزمان کو روکا گیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوے فرار ہونے کی کوشش کی اسی دوران ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے اور ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردی گئیں، ملزمان پرویز اور جنید نے ایشرکے فاروق آباد روڈ پر دوران ڈکیتی شادی سےواپس آنیوالی لڑکی کو اسکے اہل خانہ کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور ڈی این اے ٹیسٹ میں ملزمان کی زیادتی ثابت ہوگئی تھی،گزشتہ رات ملزمان کو مسلح افراد پولیس حراست سے بھاگ گئے تھے۔

ملزمان کو کومل مسیح ریپ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا،ملزمان کے فرار ہونے کے بعد ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر کے حکم پر سب انسپکٹر سمیت 5 اہل کاروں کو معطل کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا، پولیس کے مطابق 28 دسمبر کو ملزموں نے آسیہ کومل نامی لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے 15 روز قبل ڈی این اے میچ ہونے پر 3 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، تینوں ملزم سگے بھائی اور سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ گزشتہ روز پولیس برآمدگی کے سلسلے میں پرویز اور جنید دو بھائیوں کو جائے وقوعہ سے واپس لا رہی تھی کہ ایشر کے قریب ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو چھڑا کر فرار ہوگئے تھے۔

  • Apne he saathio ke bullets ka nishana bun gay,, hahahahaha,, ye alfaaz hamesha sunne ko milte hein jab mulzim ya mujrim faraar ho jate hein aur baad mein Encounter ker diay jate hein, darasal faraar b police khud karwati hai, aur uss k baad in k peache saade libaas mein nafri lagaa deti hai, aur phir Encounter…

    • very bad precedence by Police…… they should have been arrested and moved to jail properly and later should have been presented in front of the court. This way, police can kill anyone and later declare him or her as a culprit…

  • سیدھی بات کرو کہ دو کتے جو انسان کلانے کے حقدار نہین تھے جاے وارات کے قریب لے جاکر مار دئیے قصہ تمام، ایسا ہی کرنا چاہئے تھا
    کومل مسیح کو بھی بیس لاکھ کی مدد ملنی چاہئے تاکہ وہ عزت سے کسی اچھی جگہ جاکر رہ سکے

  • پنجاب پوليس کے پُرانے ہتھکنڈے جو نون ليگ کے دور ميں پروان چڑھے چور ڈاکوؤں کو پوليس ميں نون ليگ کے دور ميں بھرتی کيا گيا ۔ اب يہ پوليس کی ملی بھگت ہے جب اپنے ہی بندے پکڑے جائيں تو پھر خوف سے انکاؤنٹر کر کے کيس دبا ديا جاتا ہے۔

  • غلام مبشر میکن کو سلام اور سلیوٹ۔ انصاف ایسا ہی ہونا چاہیے۔ ایک جو بچ گیا ہے اُس کو بھی انصاف کے ساتھ پار کر دینا چاہیے۔ یہ بہت بڑا ظلم ہے۔ تمام ڈی۔پی۔اوز کو غلام مبشر میکن کی پیروی کرنی چاہیے۔ بزدار حکومت کو ایسے تمام ڈی۔پی۔اُوز کی حوصلہ افزائی کر نی چاہیے جو عوام کی عزت کی حفاظت کرتے ہیں۔
    Well Done Ghulam Mubasher Maikan. Well Done Punjab Police.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >