لاہور میں دلخراش واقعہ: ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا

لاہور میں ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا

لاہور میں رات گئے پیش آیا دلخراش واقعہ،گورا قبرستان کے قریب تیز رفتار ڈمپر موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ دوڑا، حادثے میں تین موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق نوجوانوں کی شناخت عمر، زاہد اور علی کے ناموں سے کی گئی ، عمریں 18 سے 21 برس کے درمیان تھی، امدادی ٹیموں نے حادثے میں جاں بحق تینوں نوجوانوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈمپر ڈرائیو فرار موقع پر ہی فرار ہوگیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گورا قبرستان حادثے میں جاں بحق نوجوانوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی،وزیراعلیٰ نے غفلت کے مرتکب ڈرائیور کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ملزم کی جلد گرفتاری کی ہدایت کردی ہے۔

اس سے قبل اکیس جنوری کو سیالکوٹ میں ٹریفک حادثہ چار افراد کی جان لے گیا تھا، جبکہ دس سے زائد زخمی ہوگئے تھے، حادثہ وزیرآباد روڈ پر رویلہ اسٹاپ کے قریب پیش آیا تھا،رواں ماہ کے آغاز میں
سرگودھا میں ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں پولیس کا اے ایس آئی جاں بحق ہو گیا تھا۔

سرگودھا پولیس کے مطابق سرگودھا کے جھنگ روڈ پر یہ ٹریفک حادثے میں اے ایس آئی جاں بحق ہوا ہے،سرگودھا پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ساہیوال سے تعلق رکھنے والے اے ایس آئی ضمیر الحسن کی موٹر سائیکل کو ایک گاڑی نے ٹکر ماری تھی،بیس جنوری کو صوبہ بلوچستان کے ضلع حب میں افسوسناک حادثہ رونما ہوا تھا، جہاں حادثے میں لیویز اہلکاروں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >