کیا واقعی حکومت اسلام آباد کے ایف نائن پارک کو گروی رکھ کر قرضہ لے رہی ہے؟

کیا واقعی حکومت اسلام آباد کے ایف نائن پارک کو گروی رکھ کر قرضہ لے رہی ہے؟

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اسلام آباد کے ایف 9 پارک کو گروی رکھ کر قرض لینے کی خبر کی تردید کردی ہے۔

ٹویٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے خبر دینے والے صحافی سہیل اقبال بھٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ اگلی کیبنٹ میٹنگ میں یہ معاملہ ایجنڈے کا حصہ ہے اور آ پ کا چینل خبردے رہا ہےکہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے۔

کیا واقعی حکومت اسلام آباد کے ایف نائن پارک کو گروی رکھ کر قرضہ لے رہی ہے؟

انہوں نے کہا کہ اگر فیصلہ کرلیا ہے تو معاملہ کیبنٹ میں کیوں جارہا ہے، یہ ایک معاملہ ہے جس کی تجویز وفاقی کابینہ کے سامنے آئی ہے، کابینہ سے منظور کرے یا نامنظور، آپ نے فیصلہ بھی دیدیا ہے۔

ان کی اس ٹویٹ کے جواب میں صحافی سہیل اقبال بھٹی نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ شکریہ گل صاحب، چلیں آپ نے یہ تسلیم کرتے ہوئے تصدیق ضرور کردی ہےکہ ایف نائن پارک کو گروی رکھنے کیلئے کابینہ سے سفارش کردی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ظاہر ہے حکومتی ٹیم کا فیصلہ کابینہ کو منظوری کیلئے بھیجا گیا ہے جس کی نشاندہی خبر میں بھی کی گئی تھی۔ امید ہے کابینہ بہترین قومی مفاد مدنظر رکھتے ہوئے اس کی منظوری یا نا منظوری کا فیصلہ کرے گی۔

کیا واقعی حکومت اسلام آباد کے ایف نائن پارک کو گروی رکھ کر قرضہ لے رہی ہے؟

ان کی اس وضاحت پر ڈاکٹر شہباز گل نے ایک اور ٹویٹ کی اور کہا کہ شکریہ کہ آپ نے مان لیا کہ آپ نے یہ خبر غلط طریقے سے دی۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر جو خبر آپکے چینل پر نشر ہوئی کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کر لیا وہ غلط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بروز منگل ہونے والے وفاقی کابینہ اس کو منظور یا نا منظور کرنے کا فیصلہ کرے گی۔یہ حقیقت ہے باقی سب کہانی جرنلزم خاصہ باریک کام ہے۔

  • ايسا فيصلہ وفاقی حکومت کر نہيں سکتی ، يہ تو اسحاق ڈار تھا جس نے ہائی ويز ائر پورٹس گروی رکھ کر قرضہ ليا اور اپنے مالکوں کے گھر بنوائے ورنہ نہ تو ان کے مالکوں کے لندن تو کيا لاہور ميں بھی کوئی گھر نہيں تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >