پنجاب حکومت کی قبضہ مافیا کے خلاف ریکارڈ کارروائیاں،اربوں کی زمین واگزار کرالی
تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے ڈھائی سال میں صوبے میں قبضہ مافیا سے185 ارب مالیت کی سرکاری زمین واگزار کروالی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے حکومت کی اس کامیابی سے متعلق اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ "ہم پنجاب میں اب تک تقریباً 185 ارب روپے مالیت کی سرکاری زمینیں قبضہ مافیا سے چھڑوا کر قانونی کارروائی شروع کر چکے ہیں ۔ یہ آپریشن مستقبل میں بھی اسی طرح جاری رہے گا”۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ریاست کو اپنی باندی سمجھنے اور ریاست کی ملکیت اثاثوں کو مالِ مفت کی طرح ہڑپ کرنے والوں کو حساب دینا پڑے گا”۔
ہم پنجاب میں اب تک تقریباً 185 ارب روپے مالیت کی سرکاری زمینیں قبضہ مافیا سے چھڑوا کر قانونی کارروائی شروع کر چکے ہیں ۔ یہ آپریشن مستقبل میں بھی اسی طرح جاری رہے گا۔
ریاست کو اپنی باندی سمجھنے اور ریاست کی ملکیت اثاثوں کو مالِ مفت کی طرح ہڑپ کرنے والوں کو حساب دینا پڑے گا!
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) January 24, 2021
وزیراعلی عثمان بزدار کے ڈیجیٹل میڈیا پر فوکل پرسن اظہر مشہوانی نے بھی اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے ٹویٹ کی اور بتایا کہ گوجرانوالہ میں ن لیگی رہنما خرم دستگیر نے سرکاری زمین پر پیٹرول پمپ قائم کررکھا تھا، حکومت نے اس زمین کو واگزار کرواکے اس پر زمین کو فیملی پارک میں تبدیل کردیا ہے۔
This beautiful park on Govt land used to be PMLN's Khurram Dastagir Khan's Petrol Pump
Recovered and converted into Family Park by PTI Govt#PMLnBehindQabzaMafia pic.twitter.com/NnINAieblg
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) January 24, 2021
انہوں نےاپنی دوسری ٹویٹ میں بتایا کہ اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کے خاندان سے محکمہ جنگلات کی سرکاری زمین واگزار کروالی ہے جس پر ن لیگی رہنما کے خاندان نے فارم ہاؤس و ڈیرہ قائم کررکھا تھا۔
اینٹی کرپشن نے @AbidSherAli فیملی کے قبضے سے سرکاری زمین واگزار کروالی
محکمہ جنگلات کی سرکاری رقبے پر عابد شیر علی فیملی نے ناجائز ڈیرہ اور فارم ہاؤس بنا رکھا تھا
اینٹی کرپشن نے سرکاری رقبے پر بنائے گئے ناجائز ڈیرے کو گرا کر قبضہ واگزار کروا لیا#PMLnBehindQabzaMafia pic.twitter.com/9qpi95I1nj
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) January 24, 2021
واضح رہے کہ پنجاب اینٹی کرپشن نے ن لیگ کے گزشتہ 10 سالہ دور کے اندر صرف 2اعشاریہ6 ارب کی ریکوری کی تھی جبکہ تحریک انصاف کی حکومت نے 27 ماہ کے اندر 185 ارب روپے کی ریکوری کرلی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔
تُن کے رکھو ان چوروں کو،