ٹک ٹاک بناتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے سے پاک فوج کا سپاہی جاں بحق

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود کلفٹن سی ویو پر ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے عزیر گرا جسے چوٹ لگنے کے باعث اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔

تفصیلات کے مطابق متوفی کی شناخت 20 سال عزیر ولد زبیر کے نام سے ہوئی جو کہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 فقیر کالونی کا رہائشی تھا، متوفی کے والد نے بتایا کہ عذیر 4 بھائیوں اور دو بہنوں میں سب سے بڑا اور پاک آرمی کا جوان تھا۔ جس کی ڈیوٹی کوہاٹ میں تھی اور ان دنوں 5 روز قبل چھٹی پر آیا تھا۔

عزیر کے ساتھ موجود اس کے رشتہ دار نے بتایا کہ وہ سی ویو پر پڑے پیلے پتھروں پر چڑھ کر ویڈیو بنانا چاہتا تھا جب وہ اس پر کھڑا ہوا تو اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور نیچے گر گیا اور پتھر بھی اس کے اوپر گرا جس سے اس کے سر میں گہری چوٹ آئی۔ جب اسے قریبی اسپتال لیجایا گیا تو ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔

عزیر کے والد نے کسی قسم کی قانونی کارروائی کرانے سے انکار کیا ہے جس کے بعد پولیس نے واقعے کو اتفاقی حادثہ قرار دے کر لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے۔

کچھ دن پہلے بھی ٹک ٹاک کے جنوں کی وجہ سے ایک نوجوان اپنی زندگی ہار بیٹھا تھا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >