استنبول،پاک بحریہ کے ملجم کلاس جہاز کی تیاری کا ترک صدر نے اپنے ہاتھ سے آغاز کردیا

استنبول،پاک بحریہ کے ملجم کلاس جہاز کی تیاری کا ترک صدر نے اپنے ہاتھ سے آغاز کیا

پاک بحریہ کے ملجم کلاس جہاز کی تیاری کا ترک صدر رجب طیب اردوگان نے اپنے ہاتھ سے آغاز کیا۔

ترک صدر نے دفاعی طور پر مشترکہ مقاصد رکھنے والے دونوں ممالک کے گہرے تعلقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ملجم کلاس جہازوں کی تعمیر کو پاک ترک دفاعی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

ترک صدر نے پاکستان اور ترکی کے درمیان طے پانے والے اسٹریٹجک اکانومک فریم ورک کو برادرانہ تعلقات میں مثبت پیشرفت قرار دیتے ہوئے دفاعی شعبے میں ترکی کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

ملجم کلاس جہاز جدید ترین سینسرز اور ہتھیاروں بشمول زیر آب، سطح آب اور فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم اور جدید جنگی نظام سے لیس ہوں گے۔ یہ کارویٹس پاک بحریہ کی دفاعی اور حربی صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ کریں گے۔

استنبول،پاک بحریہ کے ملجم کلاس جہاز کی تیاری کا ترک صدر نے اپنے ہاتھ سے آغاز کیا

ملجم کلاس جہاز پاک بحریہ کی کائی نیٹک صلاحیتوں میں بھی اضافہ کریں گے اور بحر ہند میں امن و استحکام اور طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔

پاک بحریہ کے لیے 4 ملجم کلاس جہازوں کی تیاری کا معاہدہ 2018 میں طے ہوا تھا جس کے تحت دو جہاز ترکی جبکہ دو جہاز کراچی شپ یارڈ میں تیار کیے جائیں گے۔

استنبول،پاک بحریہ کے ملجم کلاس جہاز کی تیاری کا ترک صدر نے اپنے ہاتھ سے آغاز کیا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >