اے ایس ایف نے پونے تین ارب روپے سے زائد کا سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

اے ایس ایف نے پونے تین ارب روپے سے زائد کا سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

اے ایس ایف نے پونے تین ارب روپے سے زائد کا سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی پاکستان سے سونا اور دیگر قیمتی اشیاء بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوششیں کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اسی سلسے میں اے ایس ایف نے گزشتہ سال کی منشیات، سونا اور کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے کی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق اے ایس ایف نے پونے تین ارب روپے سے زائد کا سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔

اے ایس ایف نے پونے تین ارب روپے سے زائد کا سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے کی منشات اور سونا اور اور کرنسی سمگلروں کے خلاف کی گئی کارروائیوں کی جاری رپورٹ کے مطابق اے ایس ایف عملے نے فرائض کی انجام دہی کے دوران سو کلو سے زائد ہیروئن اور آئس قبضے میں لی ہے جبکہ ڈیڑھ ارب روپے سے زائد مالیت کی کرنسی بھی بیرون ملک لے جانے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔

اے ایس ایف کی سالانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اے ایس ایف نے لاہور، اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے 2ارب 87کروڑ روپے سے زائد مالیت کا 40 کلو سونا، 70کلو سے زائد ہیروئن ،37کلو سے زائد آئس اور 3ہزار کلو سے زائد حشیش اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔

اے ایس ایف کی سالانہ رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں ملک بھر کے ایئر پورٹس پر مسافروں کے قبضے سے مختلف بور کا اسلحہ اور کارتوس اور منی لانڈرنگ کی لاتعداد کوششیں ناکام بناتے ہوئے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی بھی ضبط کی گئی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>