حکومت کا 70 ہزار خالی آسامیاں ختم اور 114 اداروں کو ضم کرنیکا فیصلہ

وفاقی حکومت کا 70 ہزار خالی سرکاری آسامیاں اور 114 اداروں کو ضم اور ختم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے 70 ہزار سرکاری خالی آسامیاں جب کہ 117 ادارے ختم اور ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزارتوں اور ڈویژنوں میں گریڈ ایک تا 16 کی 70 ہزار خالی آسامیاں ختم کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی حکومت کے 117 ادارے ختم اور ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے بعد وفاقی حکومت کے اداروں کی تعداد 441 سے کم کرکے 324 کی جارہی ہے۔ فیصلے میں وفاقی اداروں کی اقسام 14 سے کم کرکے ایگزیکٹو ڈیپارٹمنٹ، خود مختار اداروں اور قانونی اداروں پر مشتمل 3مختلف کٹیگریز کردی گئی ہیں۔

ملازمین کے بنیادی پے اسکیلز، تنخواہوں و مراعات کے بارے میں بھی پے اینڈ پنشن کمیشن فروری 2021 میں رپورٹ پیش کرے گا۔ ایف بی آر،ایس ای سی پی،اسٹیٹ بینک ،پی آئی اے،سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ریلویز میں گورننس کی بہتری کیلئے متعلقہ وزارتوں سے مل کر اصلاحات لانے کیلئے بھی کام کیا جارہا ہے۔

حکومت کی قائم کردہ ٹاسک فورس برائے کفایت شعاری و تنظیم نو نے پیش رفت کی رپورٹ تیار کرلی ہے۔ ٹاسک فورس برائے کفایت شعاری و تنظیم نو کی رپورٹ آج 26 جنوری کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش ہوگی۔ جس کے مطابق ای گورننس کے لئے روڈ میپ کی پہلے ہی منظوری دی جاچکی ہے اوروزارتوں و اداروں کی ویب سائیٹس کو تھری جی ورژن میں اپ گریڈ کردیا گیا ہے جبکہ ویب پورٹلز کی تیاری پر کام جاری ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جلد ویب پورٹلز لانچ کردیئے جائیں گے، تمام وزارتوں اور ڈویژنوں میں ای گورننس اور ویب پورٹلز لانچ کرنے کا کام ایڈوانس مرحلے پر ہے۔ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ رواں ماہ کے آخر تک کام مکمل کرلے گا۔

  • تمام حرام خور اداروں اور حرام خور آسامیوں کو ختم کیاجائے جائے موجودہ دور آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کا دور ھے آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ ٹریڈ انسٹی ٹیوٹس کی حوصلہ افزائی کی جائے اور پرائیوٹ سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ مراعات دی جائیں تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ اپنے بزنیسیس شروع کر سکیں اور پرائیویٹ سیکٹرز میں روز گار پیدا ہو

  • Part of youth in our population is more then 70% rather then finishing jobs government should work on human engagements . This type of projects are good where population is less . Social unrest will increase . Already unemployed or underemployed ppl are in abundance. This step will backfire . Artificial intelligence is no doubt good for future but unless jobs creations in private sectors not encouraged . And business opportunities not created . PTI good steps will turn into cursed more . So be careful .

    • You are 100% right , my friend. However, a person who can’t gauge the distance between German and Japan , would not be able to be far sighted. The Artificial Intelligence is not even found any seekers in western world, Pakistan is a far cry from the distance. He came to accommodate and provide jobs to 100 Million people. He has shut down every possible opportunity for the new generation .


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >