اپوزیشن سیاسی نابالغوں نے یرغمال بنا لی ہے :فواد چودھری کا اپوزیشن کو مشورہ

ایک دن عدم اعتماد، دوسرے دن لانگ مارچ تیسرے دن استعفیٰ، جانیئے فواد چودھری نے اپوزیشن کو کیا مشورہ دے ڈالا؟

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اپوزیشن کی سیاسی حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سیاسی نابالغوں نے یرغمال بنا لی ہے، حکومت کی طرف سے پارلیمان میں رابطہ کار کو کہا جا رہا ہے کہ حکومت منتیں کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے علی زیدی اور مراد علی شاہ کے معاملے پر بھی کہا کہ ایک وزیر اعلیٰ کہہ رہا ہے میں وفاق کو جوابدہ ہی نہیں ہوں، الیکشن اصلاحات کا کہو تو اس پر تیار نہیں ایک دن عدم اعتماد دوسرے دن لانگ مارچ تیسرے دن استعفیٰ ایک دوسرے ٹوئٹ میں انہوں نے اپوزیشن کو ملک کے لیے خطرہ قرار دیا۔

وفاقی وزیر اپوزیشن پر اپنے تنقیدی انداز کے حوالے سے کافی اہمیت رکھتے ہیں اسی لیے وہ ہر موقع پر اپوزیشن پر تنقیدی نشتر ضرور چلاتے ہیں۔ انہوں نے مسلم لیگ ن اور پی پی کے کارکنوں کو مشورہ دیا کہ متبادل لوگ آگے بڑھ کر قیادت بنیں۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ گورننس، الیکشن،عدلیہ اصلاحات انتہائی اہم ہیں لیکن اس نابالغ قیادت سے کون مذاکرات کرے؟


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>