نواز شریف نے الائیڈ بینک کوڑیوں کے بھاؤ بیچا، 35 سال نوکری اور پینشن 1980 روپے؟

نواز شریف نے الائیڈ بینک کوڑیوں کے بھاؤ بیچا، جانیئے35 سال نوکری کرنے والے کو کتنی پنشن مل رہی ہے؟

الائیڈ بینک لمیٹڈ کی نجکاری کے باعث ہزاروں کارکنان کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا جو کہ ناکافی مراعات ملنے کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سراپا احتجاج ہیں۔ احتجاجی مظاہرین میں سے ایک شخص نے سیاست ڈاٹ پی کے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے 35 سال نوکری کی ہے مگر اسے اب 1980 روپے ماہانہ پنشن دی جا رہی ہے۔

اس شخص نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ وزیراعظم ان متاثرین کو انصاف دلائیں کیونکہ اب وہ ہی ان کی آخری امید ہیں۔ اس شخص نے مزید بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے میاں منشا کو نوازنے کےلیے الائیڈ بینک کو 14 ارب روپے میں پرائیویٹائز کر دیا جس کا مطلب ہے کہ پاکستان کے پانچویں بڑے بینک کو کوڑیوں کے دام بیچا گیا ہے۔

احتجاجی مظاہرین میں شامل ایک اور شخص نے کہا کہ وہ بطور نائب صدر ریٹائر ہوئے ہیں مگر انہیں اب صرف5ہزار روپے پنشن مل رہی ہے جو کہ صرف دوائیوں کا خرچہ بھی نہیں برداشت کر پاتی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ احتجاج میں موجود لوگ پریشانی اور تنگدستی کے سخت دور سے گزر رہے ہیں۔

  • Allied bank nahi wo MCB tha 2ndly 1st person jo k 1980 pensiony rhy unho ny btaya k unko 30 lac b milatha retirement pr to us k baad to pension hoti hi ni. HBL ny b employees ko aese hi one transaction me payments dinhain retirement pr 30-70 lac eachor koi penaion ni hti phr na hi hni chahye jb ye mil gaye

  • الائیڈ بنک کے شیئر تو اوپن مارکیٹ میں بیچے گئے تھے۔ مسلم کمرشل بینک کو اونے پونے میاں منشاء کو بیچا گیا تھا حالانکہ اس سے زیادہ بولیاں موجود تھیں۔

    • میاں منشاء نے سب سے زیادہ بولی کو میچ کیا تھا کیونکہ زیادہ بولیاں انہوں نے دی تھیں جو پہلے سے بینک کے ڈیفالٹر تھے ،ان میں اے آر وائی گروپ اور آدم جی گروپ شامل تھے ، آدم جی انشورنس کمپنی نے بینک کو کمپنی دے کر جان چھڑائی جبکہ اے آر وائی گروپ ابھی تک پانچ سو ملین ڈالرز کا ڈیفالٹر ہے اور میاں منشاء کی کردار کشی کرکے بچنے کی کوشش کررہا ہے اس سلسلے میں جھوٹ بولنے کی وجہ سے لندن میں ایک دفعہ بھاری جرمانہ بھی ادا کرچکا ہے اور معافی بھی مانگ چکا ہے

      • جھوٹ تو تم بھی بول رہے ہو۔۔۔ مجھے جتنا یاد ہے اسکی بولی کم۔ اور بولی بھی لیٹ دی تھی۔

        نواز شریف ہو اور دو نمبری نہ کرے ہو نہیں سکتا۔ اگر میاں منشاء ہے تو وہ لوہار ہائیکورٹ کے ذریعے نیب انکوائری نہ رکواتا۔

  • ای او بی آئی کے تحت سب پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کو اتنی ہی پنشن ملتی ہے ، یہ کوئی انوکھا لاڈلا ہے ، اگر حکومت چاہے تو اس کے ساتھ باقی سب کی بھی پنشن بھی بڑھا سکتی ہے ، یہ بینک سے زیادہ حکومت کے خلاف شکائت ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >