ملتان : پانچ سالہ بچہ لینڈکروزر چلاتے ہوئے پولیس تلاش میں لگ گئی

پنجاب کے شہر ملتان میں 5 سالہ بچے کی لینڈ کروزر چلانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران پریشان ہیں کہ آخر کیسے والدین اتنی چھوٹی عمر کے بچے کو اتنی بڑی گاڑی کے ساتھ بے فکر ہو کر باہر بھیج سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محض چند سالوں کا بچہ ملتان کے مشہور اور پرہجوم بوسن روڈ پر لینڈ کروزر چلا رہا ہے۔ ویڈیو میں صاف نظر آ رہا ہے کہ بچہ کھڑا ہو کر گاڑی کے پیڈل دبا کر گاڑی چلا رہا ہے۔

اس بچے کا اتنی بڑی گاڑی کے ساتھ سڑک پر آنا کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا ہے جس میں بڑے نقصان کا خدشہ ہے نتیجے کے طور پر کسی کی جان جا سکتی ہے یا اس بچے کو بھی کچھ ہو سکتا ہے۔

اس معاملے پر ٹریفک پولیس ملتان نے ابھی تک چپ سادھ رکھی ہے مگر سی ٹی او کے مطابق اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پتہ چلا ہے مگر ابھی تک اس بچے یا گاڑی کی شناخت نہیں ہو سکی۔ بہرحال پولیس کو ابھی تک اس گاڑی کی تلاش ہے۔

اس بچے کی گاڑی چلانے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین ملا جلا ردعمل دے رہے ہیں کچھ صارفین اس بچے کے اس عمل کو غلط کہہ رہے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کا طنزیہ طور پر کہنا ہے کہ اتنا چھوٹا بچہ بھی کئی خواتین سے اچھی گاڑی چلا رہا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >