آپ اپنے نمبر پر موصول ہونے والے اشتہاری پیغامات سے کیسے چھٹکارا پا سکتے ہیں؟
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ٹیلی مارکیٹنگ کمیونیکیشن کے تحت موبائل نمبر پر موصول ہونے والے (غیر ضروری) اشتہاری پیغامات اور فون کالز سے مستقل چھٹکارے کا طریقہ کار سامنے آ گیا۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جو لوگ اپنے موبائل نمبر پر پہچان نہ ہونے والی غیر ضروری فون کالز اور اشتہاری پیغامات موصول ہونے سے ذہنی اذیت کا شکار ہیں وہ اپنے موبائل کے میسج میں جا کر "REG”لکھیں اور اسے 3627 پر بھیج دیں۔ اس کے بعد آپ کو unknown نمبروں سے فون کالز یا ایس ایم ایس موصول نہیں ہوں گے۔
📞To block telemarketing communication, register your number on the Do not Call Register (DNCR)
SMS 'Reg' to 3627
📨 To block spamming, type spammer's number, give a space, paste the received message & SMS to 9000.
❓To block obnoxious/unknown calls and SMSs, dial *420# or 420. pic.twitter.com/cXLiTTweUZ— PTA (@PTAofficialpk) January 24, 2021
اس کے علاوہ اگر آپ اپنے نمبر پر کسی خاص شخص کی جانب سے بھیجے جانے والے پیغامات کی وجہ سے تنگ ہیں تو اس کے لیے میسج میں لکھیں spammer’s اس کے بعد خالی جگہ دے کر موبائل نمبر اور موصول ہونے والا پیغام اور اسے 9000 پر بھیج دیں اس کے بعد آپ کو اس نمبر سے کوئی پیغام موصول نہیں ہوگا۔
اس سروس کے تحت روکے جانے والے ہر پیغام کے عوض 10 پیسے کاٹے جائیں گے۔
جبکہ موبائل صارفین نامعلوم نمبر سے آنے والی فون کالز کو بند کرنے کے لیے #420* اور زونگ صارفین 420 ملا کر بھی بند کر سکتے ہیں۔