مولانا فضل الرحمان کو بختاور بھٹو کی شادی میں شرکت کا دعوت نامہ نہ ملا

مولانا فضل الرحمان کو بختاور بھٹو کی شادی میں شرکت کی دعوت نامہ نہ ملا

مولانا فضل الرحمان کو ایک اور دھچکا، بختاور بھٹو کی شادی میں شرکت کی دعوت نہ ملی

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو پیپلز پارٹی کی جانب سے ایک اور دھچکا اس وقت لگا جب صحافی نے سوال کیا کہ "بختاور بھٹو کی شادی میں شرکت کے لیے کراچی کب جا رہے ہیں؟ جس پر فضل الرحمان نے جواب دیا کہ کونسی شادی مجھے تو آصف زرداری نے شادی پر بلایا ہی نہیں۔

میڈیا کے نمائندے نے مولانا فضل الرحمان سے سوال کیا کہ سنا ہے آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کی شادی میں بڑے بڑے لوگ شرکت کر رہے ہیں، جس پر جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ مجھے بڑوں بڑوں کا علم نہیں لہذا مجھے شادی میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات دو روز قبل شروع ہوچکی ہیں، شادی کی تقریبات کا آغاز بلاول ہاؤس میں محفل میلاد سے کیا گیا ہے، جس میں مقامی قیادت سمیت خاندان کی خواتین نے شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی مہندی کی سادہ لیکن پروقارتقریب 27 جنوری بروز بدھ کو بلاول ہاؤس میں ہوگی، جبکہ ان کا نکاح 29 جنوری کو ہو گا اور بارات 30 جنوری کو آئے گی۔

  • مولانا کو شادی کے دوسرے دن کھانے پر بلایا گیا ہے….اگر پہلے دن بلاتے
    تو خطرہ تھا کہیں کھانا مہمانوں پر کم نہ پر جائے….اب اس میں کیا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >