چنگچی رکشے میں ذہنی معذور لڑکے کے ساتھ اجتماعی زیادتی

چنگچی رکشے میں ذہنی معذور لڑکے کے ساتھ اجتماعی زیادتی

لاہور میں موٹر سائیکل چنگچی رکشے کے ڈرائیور نے 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر رکشے میں بیٹھنے والے ذہنی معذور نوجوان کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہوس کے مارے درندوں نے ذہنی معذور لڑکے کو بھی نہیں بخشا اور اس پر بھی ظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے۔

لاہور کے علاقے یتیم خانہ سے ٹاؤن شپ جانے کیلئے موٹر سائیکل رکشے میں سوار ہونے والے ذہنی معذور نوجوان کو رکشے کے ڈرائیور اور اس کے 2 ساتھیوں نے راستے میں کھیتوں میں اتار کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔

پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نوجوان ذہنی طور پر معذور ہے اور ایک اسٹور پر نوکری کرتا ہے، وقوعہ کے روز نوجوان یتیم خانہ سے ٹاؤن شپ جانے کیلئے رکشے میں بیٹھا رکشے کے ڈرائیور اور اس کے 2 ساتھیوں نے راستے میں کسی کھیت میں رکشہ روک کر نوجوان سے زیادتی کی۔

پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا ہے ، میڈیکل رپورٹ میں نوجوان کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق بھی ہوگئی ہے مگر اب تک لاہور پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

  • Such animals should be punished with in 24 hours …. This class claims about AATA MEHNGA,CHEENI MEGNGI , TAMATER 200 RS KILLO, BIJLI GAS MEHNGI BUT NO MERCY NO HUMANITY .Such animals should be without their out of control sexual weapons


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >