لاہور میں احتجاج کے دوران طالبعلم کی موت کی خبر سچ نہیں،ڈی آئی جی آپریشنز

لاہور میں احتجاج کے دوران ایک طالبعلم کی موت کی خبر افواہ نکلی

لاہور میں احتجاج کے دوران ایک طالبعلم کی موت کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے، پولیس حکام

لاہور میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے طلباء کی جانب سے آن لائن امتحانات لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا جا رہا تھا، جس پر یونیورسٹی کے گارڈز نے طلباء کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا، تاہم بعد میں میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ لاٹھی چارج کے دوران ایک طالبعلم کی موت ہوگئی ہے۔

 

بعد ازاں اس حوالے سے ڈی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کا یوسی پی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میڈیا پر طالب علم کی موت کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور نہ ہی ایسا کوئی واقعہ پیش آیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کا کہنا تھا کہ آن لائن امتحانات لینے کا مطالبہ کرنے والے طلباء و طالبات اور اساتذہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہے جن کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے اور ہم اپنا فرض پوری جانفشانی کے ساتھ ادا کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا بھی سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آپ نے جاری ٹویٹ میں میڈیا پر گردش کرنے والی طالبعلم کی موت کی خبر کی تردید کی ہے۔

 

ڈاکٹر شہباز گل کار ٹویٹر پر جاری اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ "‏ابھی سوشل میڈیا پر لاہور میں طلبہ احتجاج میں ایک ہلاکت کے بارے جھوٹی افواہ چل رہی تھی۔ یہ جھوٹی افواہ ہے۔ انتظامیہ اس سارے معاملے کو پوری زمہ داری سے دیکھ رہی ہے۔ ہمارے طلبہ اور اساتذہ ہمارا اثاثہ ہیں۔دونوں کی حفاظت ہر صورت کی جائے گی”

خیال رہے کہ میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے باہر احتجاج کرنے والے طلباء پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا ہے اور اسی لاٹھی چارج کے دوران ایک طالب علم جاں بحق ہوگیا ہے جس کی شناخت شاہ جہاں کے نام سے کی گئی تھی۔

لاہور میں احتجاج کے دوران ایک طالبعلم کی موت کی خبر افواہ نکلی

  • نواز زرداری نے ہر سسٹم تباہ کیا اب ان کی اخلاقیات دیکھو
    وہ ووہی سٹوڈنٹس ہیں جو کہتے تھا انٹرنیٹ نہیں ہوتا گھر سے
    پڑھ نہیں سکتے جو کے دنیا میں ہوتا ہے اب کہتے ہیں امتحان آن لائن دیں گے-


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >