پی ٹی آئی کے ناراض ایم پی اے کی پرویز الہی سے ملاقات کی اندرونی کہانی

پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ایم پی اے کی سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی سے ملاقات

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ایم پی اے خواجہ داؤد سلیمانی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی سے ملاقات کی ہے۔ پرویز الہی سے پی ٹی آئی کے ناراض ہیں ایم پی اے خواجہ داؤد سلیمانی نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے وعدوں کی عدم تکمیل پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے شکوے کئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے ناراض نہ رکن صوبائی اسمبلی کا پرویزالٰہی سے شکایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپنے حلقے کے کام نہ ہونے کی وجہ سے پہلے بھی وزیراعلی پنجاب سے شکایت کر چکا ہوں لیکن ان کی جانب سے میری شکایت پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی سے وزیراعلی پنجاب کی شکایت کرتے ہوئے خواجہ داؤد سلیمانی کا کہنا تھا کہ جب آٹھ ماہ قبل ہمارے اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے تھے تو آپ نے ہمارے درمیان صلح کروائی تھی اور وزیر اعلی پنجاب اور ہمارے درمیان ہونے والے معاہدے کی گارنٹی آپ نے دی تھی۔

خواجہ داؤد سلیمانی کا کہنا تھا کہ آٹھ ماہ قبل وزیراعلی پنجاب نے جو بھی ہمارے ساتھ معاہدے کیے تھے آج اس کے بالکل برعکس ہو رہا ہے، اسی لیے آج مجبور ہو کر ہمیں آپ کے پاس داد رسی کے لیے آنا پڑا ہے، 15 سے 20 ایم پی اے وزیرِ اعلیٰ سے اختلاف رکھتے ہیں، جو ہمارے ساتھ ہیں، لہذا پنجاب اسمبلی کا سپیکر ہونے کے ناطے آپ کا فرض ہے کہ ہماری دادرسی کی جائے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو سمجھایا تھا ایک بار پھر سمجھا دوں گا کہ آپ لوگوں سے کیے گئے وعدے پورے کرے کیونکہ آپ کو ہی نہیں بلکہ اور دوستوں کو بھی عثمان بزدار سے شکایات ہیں، آپ لوگوں کے جائز مطالبات منوانے کی میں پوری کوشش کروں گا۔

  • میڈیا پروپیگنڈا میڈیا پروپیگنڈا میڈیا پروپیگنڈا کیا کوئی کیسی سے مل نہیں سکتا ھے لیکن میڈیا پروپیگنڈا شروع ہو جاتا ھے شرم نام کی چیز میڈیا میں نہیں ھے پیسہ پھینک میڈیا کی طوائفوں کا رقص دیکھ

  • agar iss ke genuine mutaalbaat hein to Usman Buzdar ko iss MPA k mutalbaat poore karne chahiay thay,, Usman Buzdar bud qismati se PTI ko represent ker raha hai na k individual ko,, jis ka jo haq hai usse wo milna chahiay,,


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >