پشاور : دوستی سے انکار پر 16 سالہ لڑکا قتل

پشاور میں دوستی سے انکار پر 16 سالہ لڑکے کق قتل کردیا گیا، مقتول چنگچی رکشہ چلاکر اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں چکمنی کے علاقے شاہ پور میں انتہائی دل سوز واقعہ پیش آیا، جس میں دوستی کرنے سے انکار کرنے پر 16 سالہ محنت کا شہر چنگچی رکشہ ڈرائیور کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا، جس کی لاش چار روز بعد کھیتوں سے برآمد ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ پور کا رہائشی 16 سالہ الرحمن چار روز قبل گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا، جس کو گھر والوں نے بہت تلاش کیا اور نہ ملنے پر شاپور کے تھانے میں ایف آئی آر درج کروادی، تاہم چار روز بعد اس کی لاش گھر کے قریب کھیتوں سے برآمد ہو گئی ہے۔

پولیس نے کھیتوں میں لاش کی برآمدگی کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے اس کے قریبی رشتہ دار شیر اکبر کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بیان دیا کہ اس نے گل رحمان کو دوستی نہ کرنے پر قتل کیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا مذکورہ واقعہ کے حوالے سے پتہ نہ تھا کہ بچے کے قتل کے جرم میں گرفتار ملزم شیر اکبر نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، تاہم معاملے کی مزید تحقیقات کی جائے گی اور مقتول کے ورثاء کو ہرممکن انصاف فراہم کیا جائے گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >