کیا مریم نواز بختاور بھٹو کی شادی میں شرکت کریں گی؟

بختاور بھٹو کی شادی سے متعلق مریم نواز کا فیصلہ سامنے آ گیا، مولانا فضل الرحمان شادی سے لاعلم

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کی بختاور بھٹو کی شادی میں شرکت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ مسلم لیگ ن کے ترجمان محمد زبیر کی جانب سے اہم بیان سامنے آ گیا جس میں انہوں نے بتایا کہ مریم نواز اس شادی میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

لیگی ترجمان نے بتایا کہ بختاور بھٹو کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ مریم نواز کی نجی مصروفیات ہیں۔

یاد رہے کہ سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم شہید بےنظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی30 جنوری کو بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہو رہی ہے جس میں اہم سیاسی رہنما، فوجی،سول اور جوڈیشل سربراہان کو دعوت دی گئی ہے۔

اس شادی سے متعلق ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے شرکت سے متعلق پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ "کون سی شادی مجھے تو زرداری صاحب نے مدعو نہیں کیا”۔

بلاول ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ شادی کی تقریب کو مختصر کر کے 300 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

شادی کی تقریبات کا 24 جنوری سے آغاز ہوا تھا اور اس سلسلے میں محفل میلاد منعقد کی گئی تھی جبکہ آج 27 جنوری کو مہندی کی رسم کی جائے گی، 29 جنوری بروز جمعۃ المبارک نکاح ہو گا جبکہ 30 جنوری کو بارات اور رخصتی کی رسم ہو گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >