جرمن سفیر کا لاہور کا دورہ، خطائی اور آلو نان بھی کھایا ، پاکستانی ثقافت کی تعریف
پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک نے گزشتہ روز اندرون لاہور کا دورہ کیا اور مختلف مقامات کی سیر کی، اس دوران انہوں نے روایتی کھانے بھی کھائے اور اس دورے کے دوران محظوظ ہونے کی تصاویر بھی سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شیئر کیں۔
جرمن سفیر نے ٹوئٹر پر شیئر کی گئیں تصاویر کے ساتھ لکھا کہ اندرون لاہور شہر اور اس کی ثقافت دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ انہوں نے یہ دورہ والڈ سٹی اتھارٹی کے گائیڈ کے ساتھ کیا جس میں انہیں بھرپور معلومات دی گئیں۔
#لاہور کا اندرون شہر اور اس کی تاریخی ثقافت دیکھ کر بہت اچھا لگا! مغل دور کی عظیم الشان وزیرخان مسجد کی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوا۔ پہلی بار خطائی اور آلو نان کھانے کا موقع ملا۔ دونوں بہت ذائقہ دار تھیں! امید ہے 🇵🇰 میں مزید خوبصورت مقامات کی سیر کا موقع ملے گا!#BeautifulPakistan pic.twitter.com/Gz0KboEgZ0
— Bernhard Schlagheck (@GermanyinPAK) January 26, 2021
برن ہارڈ شلیگ ہیگ نے مسجد وزیر خان کا دورہ کیا اور وہ اس کی خوبصورتی سے بھی خوب متاثر ہوئے انہوں نے لکھا کہ مغلیہ دور کی عظیم الشان مسجد وزیر خان کی خوبصورتی نے انہیں متاثر کیا ہے۔
اس کے علاوہ جرمن سفیر نے بتایا کہ انہوں نے پہلی بار پاکستانی خطائی کھائی ہے اور آلو والا نان بھی کھایا۔ برن ہارڈ شلیگ ہیگ نے کہا کہ انہیں ان دونوں چیزوں کا ذائقہ بھا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے مزید یہ اس شوق کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایسے مزید خوبصورت مقامات دیکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جرمن سفیر نے اپنے ٹوئٹ کے اختتام پر بیوٹی فل پاکستان کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ کوختم کیا جس کا مطلب ہے خوبصورت پاکستان۔