باچا خان یونیورسٹی میں طالبات کے میک اپ،اونچی ہیل،جینز پہنے پر پابندی کی تیاریاں

خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں واقع باچا خان یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طالبات کے لیے یونیورسٹی میں کالے رنگ کا رنگ کا ڈھیلا ڈھالا عبایا، کالے رنگ کی ہموار چپل اور یونیورسٹی کارڈ گلے میں آویزاں کرنا بھی لازمی قرار دے دیا گیا۔

باچا خان یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق یونیورسٹی میں طالبات کے میک اپ کرنے سکن ٹائٹس پہننے پر پابندی کے حوالے سے سفارشات تیار کر لی گئیں ہیں جن کی روشنی میں مختصر لباس پہننے پر سخت پابندی ہو گی جن میں ٹی شرٹ، ٹراؤزر، جینز، میک اپ، جیولری، فینسی پرس اور اونچی ایڑھی والا جوتا بھی نہیں پہنا جا سکے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا کی ہزارہ یونیورسٹی میں بھی طلبا کے لیے باقاعدہ ڈریس کوڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس جامعہ میں بھی طالبات کو میک اپ، جیولری مختصر لباس پہننے سے منع کر دیا گیا تھا۔

باچا خان یونیورسٹی کے حوالے سے سامنے آنے والی سفارشات سے متعلق ترجمان نے بتایا ہے کہ اکیڈمک کونسل اجلاس میں فیکلٹی ممبران اورطلبہ کے لیے لباس کے قواعد وضوابط کے متعلق مرتب کی گئی سفارشات کی حتمی منظوری سینڈیکیٹ کے اجلاس میں دی جائے گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >