اختلافات میں اضافہ؟مولانا فضل الرحمان کی پی ڈی ایم کی سربراہی چھوڑنے کی دھمکی
پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑنے اور آپس کی ناراضگی کی میڈیا میں چلنے والی خبریں سچ ہونے لگیں۔ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف اور آصف زرداری سے فون پر گفتگو کی اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز اور بلاول بھٹو کے اپنے طور پر کیے گئے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی جانب سے اِن ہاؤس تبدیلی، سینیٹ الیکشن اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ پی ڈی ایم کو اعتماد میں لیے بغیر کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام فیصلے پی ڈی ایم کے بجائے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے ڈرائنگ روم میں ہو رہے ہیں اور ان فیصلوں کو پی ڈی ایم پر مسلط کیا جا رہا ہے۔ اگر مریم اور بلاول نے خود ہی فیصلے کرنے ہیں تو پھر مجھے اس اتحاد کی سربراہی کیوں دی گئی ہے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مریم نواز اور بلاول بھٹو سے ناراض #BreakingNews #Fazlurrehman #PDM @pmln_org @MediaCellPPP @MaryamNSharif @BBhuttoZardari #GNNUpdates #GNN @AsimNaseer81 pic.twitter.com/AwExqsqqv5
— GNN (@gnnhdofficial) January 27, 2021
سربراہ پی ڈی ایم نے یہ بھی کہا کہ ہمارے درمیان طے ہوا تھا کہ تمام فیصلے مشاورت سے کیے جائیں گے مگر اب چھوٹی جماعتوں کو تحفظات ہیں کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی انہیں استعمال کر رہی ہے۔ آپ ہمیں تنہا اور اکیلا کر رہے ہیں، پی ڈی ایم اپنی موت آپ مر رہی ہے۔
نجی خبر رساں ادارے کا دعویٰ ہے کہ مولانا نے واضح کیا کہ بلاول اور مریم اتحاد کے پلیٹ فارم سے کیے جانے والے فیصلے خود کر رہے ہیں اگر فیصلے انہوں نے خود ہی کرنے ہیں تو میں پی ڈی ایم کی سربراہی چھوڑ دیتا ہوں۔
مولانا کے خدشات پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے انہیں یقین دلایا کہ ان کی جانب سے سامنے آنے والے تحفظات کو ہر صورت دور کیا جائے گا۔ یہ اتحاد باقی رہنا چاہیے کیونکہ مولانا فضل الرحمان ہی وہ واحد شخصیت ہیں جو پی ڈی ایم کو لے کر آگے بڑھ سکتے ہیں۔
تاہم آصف زرداری کے ساتھ کی جانے والی گفتگو میں مزید باتیں سامنے آئی ہیں کہ انہوں نے مولانا کو جواب دیا ہے کہ جس طرح آپ پی ڈی ایم کو لے کر چل رہے ہیں اس سے نقصان ہو گا۔ کیونکہ وقت آنے پر ہم ہر قسم کی طاقت استعمال کریں گے، سابق صدر نے مزید کہا کہ وہ کسی غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام سے تحریک انصاف کی حکومت گرانے کے حق میں نہیں ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آپ پی ڈی ایم کے فیصلوں کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔ ہمیں کلیئر کیا جائے کہ پیپلز پارٹی کی پوزیشن کیا ہے؟
ملا کا آر پار ہو گیا ہے۔ ہا ہا ہا ہا۔ ہا ہا ہا ہا۔
Diesel you are a twelfth man in the team.
They are using you just for your Madrasa students. 😁
ab mula diesel khud thooka hoa chatay ga senate election may mamlay may
Molvi aur halwa chor de, halwa chahey haram ka ho ya halal ka, molvi mur jaey ga halwa nahi chorey ga,,,
Yaa Chamaar comity ki sabrahi na chooraa.
ہاہا….نواز اور زرداری دونوں نے مولانا سے پوچھا کیا یہ صحیح ہے آپ لیبیا سے لمبی لمبی
رقمیں لیکر اکیلے اکیلے کھا گئے ہیں؟…اور ہمیں چاۓ تک نہیں پلای