پی ڈی ایم عملی طور پر ختم ہو چکی، ہمیں پھنساتے ہوئے خود پھنس گئے ہیں، وزیراعظم

وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی و اتحادی پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم شرکا کو اہم حکومتی فیصلوں سے متعلق اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم نے جلسوں میں پورا زور لگا لیا ہے اب وہ عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔

عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل اپوزیشن جماعتیں تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن میں پھنسانا چاہتی تھیں مگر اب یہ خود پھنس چکے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ اپوزیشن ہمارے لیے کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے آپ بالکل بے فکر رہیں۔

وزیراعظم نے ارکان کو ہدایت دی کہ احساس پروگرام کے لیے بھرپور تعاون کریں، غریب کا احساس کریں گے تو معاملات بہتر ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ شیلٹر ہومز کے دورے کریں اور وہاں پر دی جانے والی سہولیات کا معائنہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کے معاملے پر باقاعدہ تحقیقات کے لیے کمیشن بنا دیا ہے جو براڈ شیٹ کے معاملے کے ساتھ ساتھ سرے محل اور حدیبیہ پیپر ملز کی تحقیقات بھی کرے گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >