جہانگیر ترین کو پی ٹی آئی کی سینیٹ کے ٹکٹ دینے والی کمیٹی کا سربراہ بنانے کی تجویز
وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی اور اتحادی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس ہوا جس میں ایک بار پھر جہانگیر خان ترین کو پارٹی کی جانب سے اہم ذمہ داری دینے کے حوالے سے غور کیا جانے لگا۔
اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض نے کہا کہ پارٹی کی لیے جہانگیر خان ترین کی خدمات کو بھلانا ناانصافی ہے۔ پنجاب سے سینیٹ کی ٹکٹیں دینے والی کمیٹی کی سربراہی جہانگیر ترین کو سونپی جائے اور اس کمیٹی میں گورنر چودھری سرور، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی و دیگر اہم رہنماؤں کو شامل کیا جائے۔
یاد رہے کہ شوگر کمیشن کی رپورٹ کے تحت تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ کئی سال سے جہانگیر ترین سمیت کئی اہم حکومتی اور اپوزیشن میں شامل سیاستدان دھوکا دہی کے ذریعے چینی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار رہے ہیں۔
اس طرح چینی کی مصنوعی قلت اور اس کے بعد قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے وزیراعظم اور جہانگیر ترین کے درمیان ایک خلیج حائل ہوتی گئی جب کہ اب خیال کیا جا رہا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کی تجویز کے بعد انہیں دوبارہ کوئی اہم ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔
Jhangir Tareen is no doubt very richest but i dont think he is corrupt he did for PTI such role which cant be neglected.
If its true, then its an excellent choice.
There is no one more political intelligent and sincere in the party than Tareen.
کون کہتا تھا کہ میں کسی کو این آر او نہیں دونگا؟؟
پھر وہی۔
جھوٹی خبر—>
اس جھوٹی خبر پر تبصرے—>
پھر جگہ جگہ اس جھوٹی خبر کے حوالے دو۔
تنخواہ دار پٹواریوں کے کام
بے پر کی خبروں سے پرہیز کرنی چاہئے۔ راجہ ریاض ناراض ممبر ہے جو حکومت کے خلاف کئی دفعہ بیان دے چکا ہے۔ یہ خود کو جہانگیر ترین کا ساتھی قرار دیتا ہے۔ اب اگر اس نے یہ کہہ دیا کہ ترین کو کمیٹی میں شامل کیا جائے تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ اس پر غور ہو رہا ہے؟؟
پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ خبر جھوٹی نہیں ہے خود پارٹی ذرائع نے یہ خبر لیک کی ہے، اور آدھ درجن سے زائد میڈیا ہاؤسز نے اسے شائع کیا ہے، اس کا ایک مقصد ہوتا ہے کہ عوامی ردعمل چیک کیا جائے اور عوام نے اسے ایک مثبت اقدام قرار دیا تو اس پر عملدرآمد کرلیا جائے گا اور عوام نے گالیاں دیں تو اسے جھوٹی خبر قرار دے دیا جائے گا
JT must help clear his name and help to bring down the Sugar mafia. Surely he has made enough money to last until Qayamat. JT leave a positive mark on PK because you know that you will lose big if you cheat a poor country.
PMIK must make Raja Riaz head of this committee and he may outperform Mr Buzdar.
On a serious note, even Raja Riaz has more active brain cells than Buzdar’s.
i m sure Jehangir Tareen is big asset of PTI ,PM don’t lose him
JT is the next man aft r IK in PTI. His services to the party are invaluable.
نیازی کرپٹ مافیا کے بغیر کوئی الیکشن نہیں جیت سکتا۔ یاد ہے جہانگیر ترین کا جہاز جو نیازی الیکشن کمپین میں استعمال کرتا تھا؟
نیازی سے بڑے کرپٹ کوئی بھی نہیں ہے