ایک اور ن لیگی ایم پی اے کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر اظہار اعتماد

سینیٹ الیکشن سے پہلے مسلم لیگ ن کو بڑے دھچکے کا سامنا کرنا پڑا،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی محمد ارشد نے ملاقات کی،

وزیراعلی پنجاب نے محمد ارشد کوحلقے کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے احکامات جاری کردیئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و بازو ہیں،عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتا ہوں،میرے دروازے آپ سب کے لئے کھلے ہیں، منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

لیگی ایم پی اے محمد ارشد نے عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کردیا،انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار نے ہمیشہ ہمارے مسائل حل کئے ہیں، جتنی عزت آپ دیتے ہیں ماضی میں کبھی اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

وزیراعلی نے اپوزیشن کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا، کہا پراپیگنڈا سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے،لوٹ مار کر کے ذاتی تجوریاں بھرنے والے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔

پی ڈی ایم مسترد شدہ عناصرکا ٹولہ ہے، یہ عناصر ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں۔ اس ٹولے کا ایجنڈا صرف افراتفری پھیلانے کے سوا کچھ نہیں۔لوٹ مار کر کے ذاتی تجوریاں بھرنے والے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے، ڈھائی برس میں صرف خلوص نیت کے ساتھ عوام کی خدمت کی، پی ڈی ایم مسترد شدہ عناصر کا ٹولا ہے،ٹولے کا ایجنڈا صرف افراتفری پھیلانے کے سوا کچھ نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 22 کروڑ عوام کے دل کی آواز ہیں، اپوزیشن جتنا مرضی شور مچائے، حکومت مدت پوری کرے گی، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوامی خدمت کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>